ٹیکسلا: حطاراور ہری تک چلنے والی بسوں کی 4دن سے لگاتار ہڑتال ، عوام شدید پریشان
ٹیکسلا ( وائس آف ٹیکسلا/سید قمر عباس) ٹیکسلا سے حطاراور ہری تک چلنے والی بسوں کی 4دن سے لگاتار ہڑتال ، عوام شدید پریشان، تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا سے ہری پور تک چلنے والی بسوں نے ،اسسٹنٹ کمیشنر ہری پور کے حکم پر سرکاری زمین پر قائم کیا اڈا ختم ہونے کے بعد 4دن سے لگاتار ہڑتال کر رکھی ہےاس لئے ہری پور سے ٹیکسلا آنے والے لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا کر پڑ رہا ہے، ویگن مالکان کا کہنا ہے کہ روٹ پرمٹ ہونے کے باوجود بسوں والے ان کو حطار سے آگے نہیں جانے دیتے ، ایسے میں عوام ہی نقصان اٹھا رہی ہے، اور لوگ ٹیکسی اور کیری ڈبے میں آنے پر مجبور ہیں جو ان سے من پسند کرائے وصول کر رہے ہیں، عوام الناس کا انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ اس مسئلہ کو جلد از جلد حل کیا جائے،
ٹیکسلا: حطاراور ہری تک چلنے والی بسوں کی 4دن سے لگاتار ہڑتال ، عوام شدید پریشان
Reviewed by SKY IRAQ
on
23:43:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
23:43:00
Rating:

No comments: