ٹیکسلا : لوڈ شیڈنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئےنوجوان کو گولی مار کر زخمی کردیا گیا۔
ٹیکسلا ( نمائندہ وائس آف ٹیکسلا) ٹیکسلا لوڈ شیڈنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئےنوجوان کو گولی مار کر زخمی کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق محلہ زرگراں میں رات 9 بجے مد ثر علی اعوان ولد غلام مصطفیٰ مرحوم کولوڈشیڈنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نا معلوم افراد کی جانب سے گولیاں مار کرزخمی کردیا گیا ، شدید زخمی حالت میں مدثرکو ہسپتال پہنچایا گیا ،اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ مدثر ایک انتہائی شریف النفس اور پانچ وقتکا نمازی نوجوان ہے، مدثر کو فوری طور پر ڈسٹرک ہیڈ کواٹر لایا گیا جہاں سے روالپنڈی شفٹ کردیا گیا، پولیس نے نامعلوم افراد پہ ایف آئی آر درج کر کہ تفتیش شروع کردی
ٹیکسلا : لوڈ شیڈنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئےنوجوان کو گولی مار کر زخمی کردیا گیا۔
Reviewed by SKY IRAQ
on
11:35:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
11:35:00
Rating:

No comments: