ٹانگہ ریس نے نوجوان کی جان لے لی
حضرو ( نمائندہ خصوصی ) ٹانگہ ریس نے نواجوان کی جان لے لی، تفصیلات کے مطابق حضرو میں سالانہ ٹانگہ ریس 23مارچ کے موقع پر منعقد کی جاتی ہے ،اس دفعہ ملی بھگت سے یہ ریس لیٹ کروائی گی ،اور 72 مارچ کو منعقد ہوئی، جس میں حصہ لینے والے ٹیکسلا کے رہا ئشی محمد تاج ولد صوفی محمد گلاب خان ، کو پراسرار طریقہ سے قتل کردیا گیا،مقتول کے ورثاء کے مطابق مقتول کے گلے میں ایک بڑا رومال ڈال کر ریس کے دوران قتل کیا گیا، ملزم محمد مسکین جو کے سنسئر جج کے فرائض انجام دے رہا تھا اور مقتول کے ساتھ ٹانگے میں سوار بھی تھا اس کی ریس سے پہلے بھی مقتول سے تلخ کلامی ہوئی تھی،اور ملزم اپنے علاقہ میں بدنام زمانہ بھی ہے، لیکن مقامی ہونے کی وجہ سے اور سیاسی اثرورسوخ ہونے کی وجہ سے گرفتار نہ ہو سکا، اور پولیس حیل و حجت سے کام لے رہی ہے اور الٹا ورثا ء کو تنگ کیا جا رہا ہے، مقتول کے ورثا ء کے مطابق ایک آدمی کی جان بھی چلی گئی اور پھر ریس کو ختم نہ کیا گیا حالانکہ ریس سے قبل یہ طے ہوا تھا کہ ر یس میں شریک کسی بھی فرد کو کوئی بھی نقصان ہوا تو ریس ختم کر دی جائے گی ، لیکن ایسا نہ ہوا اور انعام ہو اکرام کا سلسلہ بھی جاری رہا اور ڈھول کی تھاپ پر رقص و سرور کی محفل بھی جمی رہی،دو سال قبل مقتول کی شادی ہوئی تھی مقتول کی پسمندگان میں ایک بیوہ اور آٹھ ماہ کا شِیر خور بچہ رہ گیا ہے،
ٹانگہ ریس نے نوجوان کی جان لے لی
Reviewed by SKY IRAQ
on
23:19:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
23:19:00
Rating:

No comments: