Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا: جی ٹی روڈ ٹیکسلا پرموٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتا ہوا نوجوان تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گیا

ٹیکسلا (بیورورپورٹ) ٹیکسلا جی ٹی روڈ ٹیکسلا پرموٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتا ہوا نوجوان تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گیا حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا , حادثہ کا شکار ہونے والا نوجوان جمیل آباد کا رہائشی تھا،تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا ٹریفک کے المناک حادثہ میں موٹرسائیکل نمبر(آر آئی کے3015 ) پر سوار 14 سالہ نوجوان حارث ولد ڈاکٹر نصیر احمد ون ویلنگ کے دوران تیز رفتار ڈیمپر نمبری آر آئی ایس 1990 کی زد میں آگیا،جس سے نوجوان بری طرح کچلا گیا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان موقع پر دم توڑ گیا۔حادثہ کی اطلاع پر پولیس تھانہ ٹیکسلا اور موٹڑ وے پولیس موقع پر پہنچ گئی ،نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔یاد رہے کہ مذکورہ روڈ پر اکثر و بیشتر منچلے نوجوان موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتے نظر آتے ہیں جس کے سدباب کے لئے انتظامیہ کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی جاتی۔
ٹیکسلا: جی ٹی روڈ ٹیکسلا پرموٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتا ہوا نوجوان تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گیا Reviewed by SKY IRAQ on 18:09:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.