جھنگ باہتر: لین دین کے تنازعے پر نوجوان اغوا 4افراد کے خلاف مقدمہ درج
جھنگ باہتر (وائس آف ٹیکسلا/ندیم اعوان)لین دین کے تنازعے پر نوجوان اغوا 4افراد کے خلاف مقدمہ درج پولیس کی تفتیش شروع تفصیلات کی مطابق جھنگ کے نواحی گاوں تربھیٹی کے رہائشی طارق خان نے تھانہ باہتر میں درخواست دی کہ میرا بیٹا گلفام خا ن رات تقریبآٓنو بجے کے لگ بھگ اپنی ہائی ایس نمبری پشاور 2458پر واپس گھر آ رہا تھا کہ چھاپری ہاوٗس کے قریب اس کو اغوا کر لیا گیا ہے جبکہ ہماری گاڑی کے دروازے کھلے ہوئے تھے جس کے اندر میرے بیٹے کے جوتے پڑے ہوئے تھے ہمارے اپنے گاوٗں کے رہائشی نوید،جاوید خان،عارف اور نجیب اللہ ساکنان پنڈ بہادر خان کے ساتھ لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا اور وہ مجھے دھمکیاں بھی دے رہے تھے جس کی وجہ سے مجھے پورا یقین ہے کہ میرے بیٹے گلفام کو انہی لوگوں نے اغوا ء کیا ہے پولیس تھانہ باہتر نے زیر دفعہ 365کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے
جھنگ باہتر: لین دین کے تنازعے پر نوجوان اغوا 4افراد کے خلاف مقدمہ درج
Reviewed by SKY IRAQ
on
23:05:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
23:05:00
Rating:

No comments: