Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا: اس حلقہ کے عوام خوش قسمت ہیں جنھیں چوہدری نثار علی خان جیسا لیڈر ملا ہے ،جس نے اس حلقہ میں شکست کے باوجود خدمت کا عمل جاری رکھا ہوا ہے ، حاجی فیاض خان تنولی


ٹیکسلا(وائس آف ٹیکسلا /ڈاکٹر سید صابر علی )مسلم لیگ (ن) تحصیل ٹیکسلا کے صدر حاجی فیاض خان تنولی نے کہا ہے کہ اس حلقہ کے عوام خوش قسمت ہیں جنھیں چوہدری نثار علی خان جیسا لیڈر ملا ہے ،جس نے اس حلقہ میں شکست کے باوجود خدمت کا عمل جاری رکھا ہوا ہے، اگر ہم وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی خدمات کا تذکرہ شروع کریں تو شاید الفاظ بھی کم پڑ جائیں اور وقت بھی کم پڑ جائے ،ٹیکسلا کی بائیس وارڈ میں تعمیروترقی کے لئے وفاقی وزیر داخلہ نے فنڈز کا اجراء کر دیا ہے اور جس پر عملدرآمد بھی شروع ہو چکا ہے، ہمارے مخالفین تو صرف تعمیروترقی میں رکاوٹیں ڈالنے کے ماہر ہیں،ایوب صراف خوش قسمت شخص ہے جسے ہم نے انتخابات سے قبل ہی کامیابی کی مبارکباد دے دی تھی، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ممبر میونسپل کمیٹی وارڈ نمبر8محمد ایوب صراف کے ہمراہ 35لاکھ روپے کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد عوامی اجتماع سے اپنے خطاب کے دوران کیا ،اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر تحصیل ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ، ٹی ایم او قمر ذیشان، سید عمران حیدر ،ممبران میونسپل کمیٹی ٹیکسلا محمد ایوب صراف، ٹھکیدار پرویز اختر،راجہ کامران ایڈووکیٹ، ذیشان صدیق بٹ،ملک طاہر محمود طاہری،سید محمود حسین شاہ، عمر رشید،ٹیکسلا کینٹ مسلم لیگ(ن) کے راہنما سید سلطان شاہ کاظمی، ذیلدارسید ظہیرالحسن شاہ، حاجی جاوید صرافم حاجی مشتاق صراف، حاجی ریاض صراف، ملک جمیل صراف، یوسف صدیقی، میر شاہین، چوہدری ایوب،عبدالرئوف شاکر، شیخ سہیل،عمر ایوب، محمود فاروقی، میر اختر،سمیت دیگر عمائدین علاقہ اور صرافہ برادری کی کثیر تعدا د موجود تھی،فیاض خان نے کہا کہ ہم نے خدمت کا عملی ثبوت دیا ہے مگر ہمارے مخالفین کو شاید تعصب کی عینک سے یہ تعمیروترقی نظر نہیں آتی، جب چوہدری نثار علی خان نے مالاکنڈ سٹاپ پر 1122،اور ہسپتال کی تعمیر کا اعلان کیا تو ہمارے مخالفین نے اسے سیاسی نعرہ قرار دیا مگر ااج سب کچھ سامنے اا چکا ہے انشااللہ عوام کی خدمت کا یہ تسلسل جاری رہے گا، چوہدری نثار علی خان نے محمد ایوب صراف کو سر محفل کہا کہ یہ میری برادری ہیں اور میں ایوب صراف کی کامیاب پر خوش ہوں ،وارڈ نمبر8میں تعمیروترقی کا عمل شروع ہو چکا ہے ،دیگر وارڈوں میں بھی فنڈز کا اجراء ہو رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ تین وارڈوں میں فلٹریشن پلانٹ نصب کئے جا رہے ہیں جبکہ باقی تمام وارڈ زمیں بھی فلٹریشن پلانٹ لگائیں گے۔
ٹیکسلا: اس حلقہ کے عوام خوش قسمت ہیں جنھیں چوہدری نثار علی خان جیسا لیڈر ملا ہے ،جس نے اس حلقہ میں شکست کے باوجود خدمت کا عمل جاری رکھا ہوا ہے ، حاجی فیاض خان تنولی Reviewed by SKY IRAQ on 01:50:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.