ٹیکسلا : ایچ ایم سی ٹیکسلا کی رہائشی کالونی میں دن دہاڑے نوجوان قتل ہو گیا ۔
ٹیکسلا(وائس آف ٹیکسلا/سردار منیر اختر)ایچ ایم سی ٹیکسلا کی رہائشی کالونی (ایف ٹائپ )میں دن دہاڑے نوجوان قتل ہو گیا ۔اہلیان ِ علاقہ کے مطا بق دن 2بجے کے قریب انیس ولد عبدلحمید اپنے گھر سے ملحقہ کواٹر میں دیوار پھلا نگ کر داخل ہوا اور وہاں موجود نوجوان لڑ کی کو گھر میں اکیلا پا کر اس کی عزت نو چنے کی کو شش کی ۔اسی چھینا جھپٹی میں لڑکی کے کپڑے پھٹ گئے اور اس کے چہرے اور کان کے قریب زخم آئے ۔لڑکی کے گھر لائسنس یا فتہ کلا شنکوف موجود تھی جس سے اس نے لڑکے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔تاہم اہلیان ِ علاقہ کے مطابق مقتول کے گلے پر نشان تھے جس سے یہ بات بھی ثا بت ہوتی ہے کے لڑکے کو گلا گھونٹ کر ما را گیا ہے اور بعد میں گولی ماری گئی جبکہ لڑکی کے مطابق اس نے اپنی عزت بچا نے کے لئے کلا شنکو ف سے فائر کیا۔اس واقع کے بعد سے علاقے میں خوف وہراس پایا جاتا ہے پولیس کی ٹیم تفتیش کر رہی ہے پوسٹ مارٹم رپوٹ آنے اور پولیس کی تفتیش کے بعد ہی قتل کے اصل محرکات سامنے آہیں گئے جب میڈیا کی ٹیم وہاں پہنچی تو لڑکی کو پولیس تفتیش کے لیے لے کہ جا چکی تھی ،واقع کے بعد کالونی میں جگہ جگہ لوگ ٹولیوں کی شکل میں موجود ہیں ہر ایک کی اپنی ہی رائے اور تبصرہ ہے تاہم پوسٹ مارٹم رپوٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آ جائیں گئے۔میڈیا کی ٹیم نے مقتول کے ورثاء سے رابطے کی کوشش کی لیکن وہ گھر موجود نہیں پائے گئے
ٹیکسلا : ایچ ایم سی ٹیکسلا کی رہائشی کالونی میں دن دہاڑے نوجوان قتل ہو گیا ۔
Reviewed by SKY IRAQ
on
22:32:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
22:32:00
Rating:

No comments: