Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

اسلام آباد: راولپنڈی مسلم لیگ، پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کی درجنوں خواتین اپنی جماعتوں کو چھوڑ کر اے این پی ولی میں شامل ہو گئیں۔


اسلام آباد(وائس آف ٹیکسلا / راجہ طاہر) راولپنڈی مسلم لیگ، پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کی درجنوں خواتین اپنی جماعتوں کو چھوڑ کر اے این پی ولی میں شامل ہو گئیں۔ سابق صوبائی وزیر اور اے این پی کے سینئر نائب صدر نوابزادہ محسن علی خان نے اے این پی میں شامل ہونے والی خواتین کو پارٹی کی ٹوپیاں پہنائیں۔ خواتین ورکرز اجتماع میں اے این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ملک ریاض بنگش اور خواتین ونگ پنجاب کی صدرسونیا خان بھی شریک تھیں۔خواتین ورکرز کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نوابزادہ محسن علی خان نے کہا کہ پنجاب میں اے این پی ولی کے دفاتر کا قیام اور تنظیم سازی ایک انقلابی قدم ہے۔ اے این پی پنجاب میں تنظیم کو فعال اور منظم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دیگر جماعتیں چھوڑ کر اے این پی میں شامل ہونے والی خواتین ورکرز کو خوش آمدید کہتے ہیں اور انہیں تنظیم میں مکمل عزت اور احترام دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوٹھوہار کی عوام سوئی ہوئی ہے اور حکمران انہیں مسلسل لوٹ رہے ہیں۔ پو ٹھوار سے تیل اور گیس نکل رہا ہے لیکن ان کو رائلٹی نہیں دی جا رہی۔اگر پوٹھوہار کی عوام نے ساتھ دیا تو ان کے حقوق حکمرانوں سے چھین کر ہم انہیں دیں گے۔
اسلام آباد: راولپنڈی مسلم لیگ، پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کی درجنوں خواتین اپنی جماعتوں کو چھوڑ کر اے این پی ولی میں شامل ہو گئیں۔ Reviewed by SKY IRAQ on 21:19:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.