Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا: ہمارے حکمران مغرب سے مرعوب ہیں انگریزی تہذیب کو قوم پر مسلط کیا جارہا ہے، جماعت اسلامی کے رہنما سابق سینیٹر پروفیسرمحمد ابراہیم


ٹیکسلا(وائس آف ٹیکسلا / ڈاکٹر سید صابر علی )جماعت اسلامی کے رہنما سابق سینیٹر پروفیسرمحمد ابراہیم نے کہا ہے کہ ہمارے حکمران مغرب سے مرعوب ہیں انگریزی تہذیب کو قوم پر مسلط کیا جارہا ہے،اسلامی نظام تعلیم سے انحراف حکمرانوں کا قوم اور نظریہ پاکستان سے دشمنی کے مترداف ہے،قرانی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہم دین اور دنیا میں سرخرو ہوسکتے ہیںان خیالات کا اظہار انھوں نے لالہ رخ اسلامک سکول کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر محمد کمال میزبان و پرنسپل سکول رکن مجلس شوری جماعت اسلامی و سابق ایم پی اے پروفیسر وقاص ،چئیرمین یو سی گھڑی افغاناں علی اصغر اعوان،سابق امیر جماعت اسلامی پی پی آٹھ ڈاکٹر مسعود احمد خان، چئیرمین ضلع اٹک یو سی شاہیہ عمران شوکت،معروف معالج ڈاکٹر شاہد نواز ملک ،خواجہ وقار ایڈووکیٹ ، امیر جماعت اسلامی پی پی آٹھ رفیق احمد،وحید ہاشمی،ثاقب صدیقی ، شباب ملی پی پی آٹھ کے صدر عثمان خالد، راجہ حبیب الرحمان کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان طلباء اور انکے والدین موجود تھے، پروفیسر محمد ابراہیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بقاء اسلامی نظام تعلیم میں مضمر ہے ،ہمارے حکمران پاکستان میں ایسا نظام تعلیم نہیں لانا چاہتے جو اسلامی ثقافت اور روایات کی عکاس ہو،انگریزی تہذیب کا قوم پر مسلط کرنا یہود و نصاری کے ایجنڈے کو پروان چڑھانے کے مترداف ہے،نوجوان نسل کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانا ہمارا قومی اور ملی اور دینی فریضہ ہے جسے ہمیں کما حکا ہو پورا کرنا چاہئے،انھوں نے اسلامک سکول کی ترقی کے لئے خصوصی دعا کی۔
ٹیکسلا: ہمارے حکمران مغرب سے مرعوب ہیں انگریزی تہذیب کو قوم پر مسلط کیا جارہا ہے، جماعت اسلامی کے رہنما سابق سینیٹر پروفیسرمحمد ابراہیم Reviewed by SKY IRAQ on 21:45:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.