Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

خانپور: خیبر پختون خواہ میں ٹیچر یونین کے الیکشن کی تاریخ میں اعلان کے بعد صوبہ بھرکی اساتذہ تنظیموں نے انتخابات کی تیاری میں اپنی اپنی کوششوں اور کاوشوں کا آغاز شروع کر دیاہے۔


خانپور(وائس آف ٹیکسلا / راجہ محمد طاہر)خیبر پختون خواہ میں ٹیچر یونین کے الیکشن کی تاریخ میں اعلان کے بعد صوبہ بھرکی اساتذہ تنظیموں نے انتخابات کی تیاری میں اپنی اپنی کوششوں اور کاوشوں کا آغاز شروع کر دیاہے۔ ڈسٹرک ہریپور میں پہلے سے موجود تمام تنظیموں کے درمیان گٹھ جوڑ کا سلسلہ اپنے عروج پر ہے۔آل ٹیچر ایسوایشن کے اہم رکن ازرم خان گروپ اور عبدالحفیظ گروپ کے اتحاد نے ایک اہم صورتحال اختیار کر لی ہے۔ دونوں فریقین کے الحاق نے دیگر تنظیمی ارکان کو مخمصے کا شکار کر دیا ہے۔ بے چینی اور خلفشار نے تنظیمی ڈھانچے کی ساکھ کو یقینا سخت دھچکے سے دوچار کیا ہو گا۔ تاہم ازرم خان اور عبدالحفیظ کی الیکشن مہم کا آغاز ہو چکا ہے اور مشترکہ اساتذہ مفادات کی ترجمانی کے لئے اپنے آپ کو اساتذہ برادری کے سامنے پیش کر دیاہے۔ ازرم خان جنرل سیکرٹری جبکہ عبدالحفیظ صدارت کے امیدوار ہیں۔ اس مہم کے دوران اپنی سابقہ خدمات او ر مستقبل کی ترجیحات کو اپنے ایجنڈے میں رکھا ہے۔ مستقبل کے حوالے سے زبانی قول و اقرار کے بجائے عملی اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔ خانپور سکولزکے اساتذہ سے خطاب کے دوران اس برادری کے اہم ترین مسائل کی نشاندہی بھی کی اور انکے حل کے لئے ہر ممکنہ کوشش کا بھی عزم ظاہر کیا ۔ اور ساتھ ہی کہا کہ آپ دیگر امیدواروں کا بھی جائزہ لیں او ر موازنہ کریں جن کے اندر حکام بالا سے اپنے مسائل اور مطالبات کے اظہارکا ملکہ ہو۔اور اپنے مطالبات منوانے کی جرات اور ہمت ہو ان لوگوں کا انتخاب کریں تا کہ اساتذہ کے حقوق کے تحفظ کی بحالی کو ممکن بنا یا جا سکے۔
خانپور: خیبر پختون خواہ میں ٹیچر یونین کے الیکشن کی تاریخ میں اعلان کے بعد صوبہ بھرکی اساتذہ تنظیموں نے انتخابات کی تیاری میں اپنی اپنی کوششوں اور کاوشوں کا آغاز شروع کر دیاہے۔ Reviewed by SKY IRAQ on 01:59:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.