ٹیکسلاکی تاریخ کا سب سے بڑا اورنج فیسٹول زیلدار ہائوس میں منایا گیا،وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید سمیت پچاس ممالک کے ایمبیسیڈرز اتاشی اور انکے اہل خانہ اورنج فیسٹیول میں شریک تھے
ٹیکسلا(وائس آف ٹیکسلا /ڈاکٹر سید صابر علی)ٹیکسلاکی تاریخ کا سب سے بڑا اورنج فیسٹول زیلدار ہائوس میں منایا گیا،وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید سمیت پچاس ممالک کے ایمبیسیڈرز اتاشی اور انکے اہل خانہ اورنج فیسٹیول میں شریک تھے،شرکاء اورنج فیسٹیول میں امریکہ،انگلینڈ،کنیڈا،تھائی لینڈ،ملیشیا چائنا، سری لنکا، مالدیپ،رومانیہ،نیپال،بنگلہ دیش،چائنا،سمیت دیگر ممالک کے سفارتکارو اتاشی شامل تھے،میزبان تقریب زیلدار سید ظہیرالحسن شاہ، زیلدار سید احسن رضا،فارن مہمانوں اور وفاقی وزیر نے اورنج کیک کاٹ کر فیسٹول کا افتتاح کیا،پنجاب کے روایتی رقص ، گھوڑوں کے رقص سے مہمان بہت محظوظ ہوئے،مہمانوں کو مختلف قسم کے اورنج اور جوسسز پیش کئے گئے اورنج فیسٹیول کے بہترین انعقاد پر،وفاقی وزیر پرویز رشید نے زیلدار سید ظہیرالحسن شاہ اور زیلدار سید احسن رضا کو خراج تحسین پیش کیا،سنگتراشوں کے دیس کا روایتی کھیل پتھر اٹھانے کے مقابلے بھی منعقد ہوئے،ایک ہنر مند نے پتھر کی تیار کردہ یادگار انگوٹھی وفاقی وزیر پرویز رشید کو پیش کی،جس پر وفاقی وزیر پرویز رشید نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ انگوٹھی تو اتنی قیمتی نہیں مگر اس ہنر مند کی ہنر مندی کا کمال ہے اور یہ سب سے قیمتی ہے،غیر ملکی مردو خواتین نے گھوڑا ڈانس میں خصوصی دلچسبی کا اظہار کیا،مہمانوں کو ٹیکسلا کی قدیم ثقافت سے آگاہ کیا گیا جبکہ مہمانوں کی توجہ کا مرکزہاتھوں سے بنائی گئی مورتیاں،گلدان،و دیگر ڈیکوریشن کے پتھر کا سامان تھا جسکے مختلف اسٹال لگائے گئے تھے،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،تقریب میںشاہد علی خان، مسلم لیگ(ن) کے مرکزی راہنما ظفر اقبال جھگڑا،ڈائریکٹر ایڈمن ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا،اسٹیشن کمانڈر ایچ آئی ٹی، مسلم لیگ(ن) کے متحرک راہنما حاجی محمد ضرار اعوان، سید اقتدارحسین نقوی، زیلدار سید محسن رضا،وفاقی حکومت کے سیکرٹری صاحبان، مختلف محکمہ جات کے سینئیرز افسران، اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔تقریب میں شریک غیر ملکی مندوبین کی آمد پر زیلدار سید احسن رضا اور انکے فیملی ممبران نے استقبال کیا،زائقہ دار ریڈ بلڈ اورنج سے مہمانوں کی تواضع کی گئی ، مہمانوں نے اپنے ہاتھوں سے مالٹے کاٹ کر کھائے اور لذت پر تعریف کی ، پرویز رشید نے اپنے خطاب میں بھی ٹیکسلا کی بہترین سوغات اورنج مالٹوں کی تعریف کی اور اسے یہاں کا بہترین تحفہ قرار دیا ،انھوں نے بہترین مہمان نواز ی پر میزبانوں کی تعریف کی اور پاکستان کے سافٹ امیج کو اجاگر کرنے میں اسے بہترین پئیش رفت قرار دیا،
ٹیکسلاکی تاریخ کا سب سے بڑا اورنج فیسٹول زیلدار ہائوس میں منایا گیا،وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید سمیت پچاس ممالک کے ایمبیسیڈرز اتاشی اور انکے اہل خانہ اورنج فیسٹیول میں شریک تھے
Reviewed by SKY IRAQ
on
00:30:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
00:30:00
Rating:

No comments: