ٹیکسلا: انتہا پسندی، جہالت اور کرپشن کو ختم کیے بغیر امن قائم کیا جا سکتا ہے اور نہ ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔منہاج وویمن لیگ کی مرکزی سینئر نا ئب صدر راضیہ نوید
ٹیکسلا(وائس آف ٹیکسلا /ڈاکٹر سید صابر علی)انتہا پسندی، جہالت اور کرپشن کو ختم کیے بغیر امن قائم کیا جا سکتا ہے اور نہ ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔ انسانی معاشرہ کے بقا کے لیے ضروری ہے کہ دہشت گردی و انتہا پسندی کو معاشرہ کے ہر شعبہ سے ختم کیا جا ئے اور اسلام کے تصور اعتدال، امن ،برداشت اور شفقت کو فروغ اور اپنی زندگیوں اور رویوں پر لا گو کیا جا ئے۔ خواتین معاشرہ کا 55فی صد مگر آ ج بھی پاکستانی معاشرہ میں کسی بھی سطح پر اُن کے کردار کو مسلمہ حیثیت حاصل نہیں۔ پرو فیسر ڈاکٹر طاہر القادری نے پہلی بار پوری قوت اور جرات کے ساتھ دہشت گردی و انتہا پسندی کو نظریاتی، فکری اور تعلیمی سطح پر چیلنج کیا اور یہی وجہ ہے پوری دنیا میں اُن کے اس تصور اور فکر کو پذیرائی مل رہی اور اس سے اسلام کا حقیقی تصور کھل کر دنیا کے سامنے آ یا ہے۔ اسلام اور پیغمبر اسلام سراپا رحمت، امن اور مجسم شفقت ہیں اور آپ ﷺ کو تمام عالمین کے رحمت بنا کر مبعوث کیا گیا تو پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ اس نبی ﷺ کے ماننے والے ایک دوسرے کے گلے کا ٹتے پھریں۔ یہ بات منہاج وویمن لیگ کی مرکزی سینئر نا ئب صدر راضیہ نوید اور مرکزی سیکر ٹری نشر واشاعت عائشہ شبیر نے یہاں واہ کینٹ ڈاکٹر طاہر القادری کے نصاب امن کی تقریب رونمائی اور عظیم الشان محفل میلاد سے خطاب کر تے ہو ئے کہی۔تقریب میں واہ کینٹ ، ٹیکسلا، حسن ابدال اور باہتر سے سینکڑوں خواتین اورکالجز و یونیورسیٹیوں کی طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ راضیہ نوید کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے اس وقت پاکستان کی قیادت ایسے ہا تھوں ہا تھوں میں ہے کہ جن کے پاس انتہا پسندی، دہشت گردی، غربت اور جہالت جیسے مسائل کے حل کے لیے ویژن ہے اور نہ وہ اس میں سنجیدہ ، کرپشن میں لتھڑی اور دوسروں کے رحم وکرم پر اقتدار میں آ نے والی قیادتیں ایسے مسائل سے نہیں نمٹ سکتیں۔ منہاج القرآ ن کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے سب سے پہلے اس قوم اور امت کو یہ شعور دیا کہ اپنے رویوں اور معاشروں سے انتہا پسندی ختم کئے بغیر ترقی وخوشحالی اور امن کا راستہ نہیں کھل سکتا ۔ اس کے لیے جہاں ایک طرف جہالت کے اندھیروں کو ختم کر نا ہو گا وہیں بالغ نظر قیادتوں کو بھی آ گے لا نا ہو گا۔ عائشہ شبیر نے کہا کہ اسلام خدمت انسانیت کا دین ہے اور تما م انسان برابر ہیں اسلام کا نسل پرستی، علا قائی ، لسانی وفرقہ واریت سے کو ئی تعلق نہیں مگر ہمارے معاشرہ اس کا شکار ہو کر عدل اور انصاف سے محروم ہو چکے جس کے نتیجہ میں مسلم دنیا انتشار اور ذلت کی دلدل میں گھر گئی ہے۔ مقررین نے کانفرنس میں قرارداد امن پیش کر تے ہو ئے کہا کہ دہشت گردوں اُن کے سہولت کاروں اور اُن کے حق میں بیان دینے والوں ناقابل ضمانت جرم قرار دیکر سخت سزائیں دی جا ئیں اور دینی مدارس اور تعلیمی اداروں میں انتہا پسندی کے خلاف ڈاکٹر طاہر القادری کے نصاب امن کو سلیبس کا حصہ بنایا جا ئے۔
ٹیکسلا: انتہا پسندی، جہالت اور کرپشن کو ختم کیے بغیر امن قائم کیا جا سکتا ہے اور نہ ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔منہاج وویمن لیگ کی مرکزی سینئر نا ئب صدر راضیہ نوید
Reviewed by SKY IRAQ
on
00:56:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
00:56:00
Rating:

No comments: