خانپور: یونین کونسل مسلم آباد میں حالیہ بارشوں اور برف باری کے باعث لاکھوں روپے مالیت کے درخت ٹوٹ کر گر گئے،مواصلاتی نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ۔
خانپور(وائس آف ٹیکسلا / خرم صدیقی)یونین کونسل مسلم آباد میں حالیہ بارشوں اور برف باری کے باعث لاکھوں روپے مالیت کے درخت ٹوٹ کر گر گئے،مواصلاتی نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ۔ٹمبر مافیا و اہل علاقہ کی چاندی لکڑیاں سٹاک کرنا شروع کر دی ۔تفصیلات کے مطابق 35,40سال کے بعد ریکارڈ برف باری جس کوا یک طرف تو مکینوں نے خوب انجوائے کیا جبکہ دوسری طرف مواصلاتی نظام و بجلی بند ہونے کی وجہ سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد نے مسلم آباد کا رخ کر لیا تاہم سیاحوں کی آمدورفت کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے ۔علاقے کے 60سال سے اوپر بزرگوں نے بتایا کہ ان کی یاد میں اس سے پہلے اس طرح کی برف باری کبھی نہیں ہوئی اور نہ ہی پہلے کبھی اتنا نقصان ہوا ہے ۔4سے 5گھنٹے تک مسلسل برف باری سے بجلی تاریں بھی ٹوٹ گئی جبکہ متعدد کھمبے بھی گر گئے ۔برف باری کے باعث تناور اور مضبوط درخت بھی گر گئے جن میں سب سے زیادہ چیڑ کے درختوں کو نقصان پہنچا سینکڑوں درخت جڑوں سے ٹوٹ گئے۔
خانپور: یونین کونسل مسلم آباد میں حالیہ بارشوں اور برف باری کے باعث لاکھوں روپے مالیت کے درخت ٹوٹ کر گر گئے،مواصلاتی نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ۔
Reviewed by SKY IRAQ
on
00:16:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
00:16:00
Rating:

No comments: