ٹیکسلا: ویلنٹائن ڈے منانا لڑکے کو مہنگا پڑ گیا ، محبوبہ سے ملنے چوری چھپے گھر گیا لڑکی نے عزت بچانے کے لئے گولیاں مار کر محبوب کو ڈھیر کردیا
ٹیکسلا(وائس آف ٹیکسلا /ڈاکٹر سید صابر علی )ویلنٹائن ڈے منانا لڑکے کو مہنگا پڑ گیا ، محبوبہ سے ملنے چوری چھپے گھر گیا لڑکی نے عزت بچانے کے لئے گولیاں مار کر محبوب کو ڈھیر کردیا ، ویلنٹائن ڈے پریمی کے لئے موت کا دن بن گیا،تھانہ ٹیکسلا میں قتل کا مقدمہ درج لڑکی نے اقبالی بیان میں عزت بچانے کی خاطر قتل کا اعتراف کرلیا،تفصیلات کے مطابق ایچ ایم سی کالونی ٹیکسلا میں قتل کی دلخراش واردات ،بائیس سالہ انیس نامی نوجوان مکان کے ساتھ ملحقہ مکان میں اپنی محبوبہ سے ملنے دیوار پھلانگ کر گیا جبکہ لڑکی گھر میں اکیلی تھی ، انیس ولد عبدالحمید نے لڑکی سے زبردستی کرنے کی کوشش کی جس پر لڑکی نے گھر میں موجود گن سے اپنے ہی پریمی کو ڈھیر کردیا ، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ، لڑکے کے ولاد نے میڈیا کو بتایا کہ اس کے بیٹے کو لڑکی کے بھائی نے گھر بلایا اور پھر اسے قتل کردیا ، جبکہ لڑکی نے تھانہ میں اپنا قبالی بیان قلمبند کراتے ہوئے قتل کا اعتراف کیا لڑکی ارسہ کا موقف تھا کہ لڑکے نے اسکے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی جس پر اس نے اپنی عزت بچانے کے لئے اسکی جان لی ،پولیس نے نعش قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے سول ہسپتال ٹیکسلا منتقل کردی ،پولیس نے لڑکی کے اقبالی بیان پر تقل کا مقدمہ درج کر کے معاملے کی تفتیش شروع کردی،واقعہ کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی
ٹیکسلا: ویلنٹائن ڈے منانا لڑکے کو مہنگا پڑ گیا ، محبوبہ سے ملنے چوری چھپے گھر گیا لڑکی نے عزت بچانے کے لئے گولیاں مار کر محبوب کو ڈھیر کردیا
Reviewed by SKY IRAQ
on
22:46:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
22:46:00
Rating:

No comments: