Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

خانپور : خانپور کے نواحی علاقہ کی خواتین ٹیچرز نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے اپیل


خانپور(وائس آف ٹیکسلا /خرم صدیقی )خانپور کے نواحی علاقہ کی خواتین ٹیچرز نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے اپیل کی ہے کہ مانیٹرنگ ٹیموں کا عملہ 5سے 10منٹ کا ریلیف بھی نہیں دیتا ۔جبکہ 5،10منٹ تاخیر سے پہنچنے والی ٹیچرز کی بھی پورے دن کی غیر حاضری لگا دی جاتی ہے۔خانپور کے لاتعداد علاقے ایسے ہیں جہاں آمدورفت کا کوئی خاطر خواہ نظام نہیں ہے جہاں خواتین ٹیچرز کو میلوں پیدل سفر کرنا پڑتا ہے۔ خواتین ٹیچرز نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت کا مانیٹرنگ کا سسٹم بہت اچھا ہے لیکن اس میں پسماندہ علاقوں کے اساتذہ کو خصوصی طور پر گھنٹے کا ریلیف دیا جائے مانیٹرنگ ٹیموں کو یہ دیکھنا چاہیے کہ یہاں ٹریفک کا نظام کیسا ہے اس کے بعد غیر حاضری لگائی جائی ۔متعدد خواتین ٹیچرز نے کہا کہ وہ 10منٹ تاخیر سے سکول پہنچ گئی تھی مگر مانیٹرنگ ٹیموں نے ان کی پورے دن کی غیر حاضری لگا دی ۔جس کی وجہ سے ان کی تنخواہوں میں کٹوتی ہوتی ہے جو ٹیچرز جتنی تاخیر سے آئے اس کا اتنا لکھا جائے یا پھر جہاں گاڑیوں کی آمدورفت کا مسئلہ ہے اور روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے وہاں کے میل فی فیل ٹیچرز کو خصوصی ریلیف دیا جائے ۔
خانپور : خانپور کے نواحی علاقہ کی خواتین ٹیچرز نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے اپیل Reviewed by SKY IRAQ on 01:33:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.