ٹیکسلا: گا ؤں گوہدو مسجدغوثیہ میں عالی شان محفل نعت منعقد کی گئی
ٹیکسلا:(وائس آف ٹیکسلا )گا ؤں گوہدو مسجدغوثیہ میں عالی شان محفل نعت منعقد کی گئی ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب بعد نماز اعشاء ایک عالی شان محفل نعت کا انعقاد کیا گیا ، جس کے میزبانی یاسر خان اور اہل محلہ نے کی اور پروگرام کی صدارت حضرت علامہ قاری عبدالرحمان نوری نے کی ، جس میں خصوصی خطاب سید ظہیر حسین شاہ صاحب نے کیا ،جس میں انہوں نے آپ ﷺ سے محبت اور آپس میں بھائی چارے کا درس دیا، علاوہ ازیں نعت خواں حضرات نے اپنے مخصوص انداز میں آپ ﷺ کے حضور ہدیہِ نعت پیش کیا، پروگرام کے بعد لنگر کا بھی معقول بندوبست کیا گیا تھا ،
ٹیکسلا: گا ؤں گوہدو مسجدغوثیہ میں عالی شان محفل نعت منعقد کی گئی
Reviewed by SKY IRAQ
on
03:39:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
03:39:00
Rating:

No comments: