ٹیکسلا شہر میں مسلم لیگ کی بھاری اکثریت سے کامیابی عوام کا مسلم لیگ ن پر اعتماد کا مظہر ہے،مسلم لیگ ن ٹیکسلاکے رہنما ملک قاسم
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی )مسلم لیگ ن ٹیکسلاکے رہنما ملک قاسم نے کہا ہے کہ ٹیکسلا شہر میں مسلم لیگ کی بھاری اکثریت سے کامیابی عوام کا مسلم لیگ ن پر اعتماد کا مظہر ہے، پی ٹی آئی نے ہمیشہ لولی پاپ کی سیاست کی عوام نے خدمت کو ووٹ دیکر شہر میں نئی تعمیر و ترقی کے دور کا آغاز کیاہے، مقامی قائدین کو مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ا سموقع پر انکے ہمراہ پٹحان برادری کے رہنما ظفر سپاری بھی موجود تھے،ملک قاسم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اسکی عوام دوستی کی وجہ ہے چوہدری نثار علی خان نے یہاں سے شکست کے باوجود یہاں کی عوام کو فراموش نہیں کیا اور کروڑوں کی لاگت سے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے مکمل کئے مالاکنڈ سٹاپ جی ٹی روڈ پر جدید ہسپتال کا قیام انکی عوام دوستی کو ثبوت ہے لوگوں کو صحت کی سہولیات میسر آئیں گے ، لوگوں کا دیرینہ مطالبہ چوہدری نثار علی خان نے پورا کر دکھایا، انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا ویژن عوام کو سستا انصاف اور بنیادی سہولیات انکی دہلیز پر مہیا کرنا ہیں ہمیں قیادت پر فخر ہے ،انھوں نے مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ صوفیان مسعود ، ملک عمر حیات کی شبانی روز کاوشوں کو سراہا جنہوں نے دن رات ایک کر کے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائی یہانہی لوگوں کا کریڈٹ ہے کہ آج ٹیکسلا شہر میں مسلم لیگ ن کے بارہ امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ ٹیکسلا بلدیہ کی چئیرمینی بھی مسلم لیگ کو ملے گی جس سے ٹیکسلا شہر مثالی شہر بن جائے گا ، انھوں نے عوام کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے خدمت سے سرشار امیدواروں کا کامیاب کرایا ، اور شہر کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا
ٹیکسلا شہر میں مسلم لیگ کی بھاری اکثریت سے کامیابی عوام کا مسلم لیگ ن پر اعتماد کا مظہر ہے،مسلم لیگ ن ٹیکسلاکے رہنما ملک قاسم
Reviewed by SKY IRAQ
on
22:35:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
22:35:00
Rating:

No comments: