خانپور : پاکستان تحریک انصاف نے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کر کے بلدیاتی نمائندوں کو فنڈ جاری کر دیےپی۔ٹی۔آئی نے اپنا وعدہ پورا کیایوسف ایوب خان
خانپور(تحصیل رپورٹر /راجہ محمد طاہر )پاکستان تحریک انصاف نے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کر کے بلدیاتی نمائندوں کو فنڈ جاری کر دیے اب علاقے کے مسائل حل کرنے کا اختیار بلدیاتی نمائندوں کے پاس ہو گا پی۔ٹی۔آئی نے اپنا وعدہ پورا کیا جو الیکشن میں عمران خان نے عوام سے کیا تھا ان خیالات کا اظہار یوسف ایوب خان نے خانپور کے نواحی علاقے ممرال میں ولیج کونسل کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ولیج کونسل ممرال کے چیئرمین شبیر عباسی کی درخواست پر واٹر سپلائی سکیم کیلئے تیرہ لاکھ کی گرانٹ کا علان بھی یوسف ایوب خان نے کیا ان کا مزید کہنا تھا کے الیکشن میں عمران خان نے جو وعدے عوام سے کیے وہ اب پورے ہو رہے ہیں اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے عوام کے مسائل اب ان کے اپنے علاقوں میں حل ہونگے بلدیاتی نمائندوں کو فنڈ جاری کر دیا گیا ہے جس سے ترقیاتی سکیموں کا آغاز جلد ہوجائے گا وہ بھی بلدیاتی نمائندے کریں گے اس موقع پر ممبرضلع کونسل راجہ ناصر کیانی ۔غلا م مصطفی ۔سعید خان ۔ممبر تحصیل کو نسل ملک حکمداد۔چیئرمین ولیج کونسل شبیر عباسی ۔محمد امین ۔ملک راقب ۔و دیگر ممبران اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے اس پروگرام میں شرکت کی ،
خانپور : پاکستان تحریک انصاف نے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کر کے بلدیاتی نمائندوں کو فنڈ جاری کر دیےپی۔ٹی۔آئی نے اپنا وعدہ پورا کیایوسف ایوب خان
Reviewed by SKY IRAQ
on
00:30:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
00:30:00
Rating:

No comments: