Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا:پنجاب بھر میں ڈینگی کےخلاف ایمر جنسی کاروائیاں جاری اسسٹنٹ کمشنر شاہد عمران مارتھ

ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی )اسسٹنٹ کمشنر تحصیل ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں ڈینگی کے خلاف ایمر جنسی کاروائیاں کی جارہی ہی،ڈینگی کے مکمل خاتمے کے لئے منظم طریقے سے مہم چلا رہے ہیں،ڈینگی کے خاتمے کے لئے سکول کالجز بہتر کردار ادا کرے سکتے ہیں عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے تمام ادارے دن رات کوشاں ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے،ای ڈی او ایجوکیشن ضلع راولپنڈی قاضی ظہور الحق نے کہا کہ جس نے ایک جان بچائی گویا اس نے ساری انسانیت پچائی،ڈینگی کے خاتمے کے لئے حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ تعلیم فعال کردار ادا کر رہا ہے ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے کمیونٹی ہال ٹیکسلا میںڈینگی مکائو مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا ،تقریب سے ڈی ،ڈی ،ای او عبدالخالق،سے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی راہنما پروفیسر ابرار احمد خان، آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ٹیکسلا کے عہدیداران صدر شیخ قمر، چیف آرگنائزر عطاالرحمن چوہدری ،سرپرست اعلیٰ اقبال اعوان اور سفیر عالم نے بھی خطاب کیا ،جبکہ تقریب میںڈپٹی ایجوکیشن آفیسر زنانہ روبینہ روف، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے ،نگران اعلیٰ ملک محمد امین،سینئیر نائب صدر صفدر حسین، نائب صدر طاہر درانی، جنرل سیکر ٹری ساجد غفار،ڈپٹی سیکرٹری محمد امجد خان، ایڈیشنل سیکرٹری محمد عامر، فنانس سیکرٹری ضیاء الدین،آڈیٹر ملک محبوب، مسز آفتاب ملک،روبینہ شاہین،مختلف مدارس کے سربراہان عطاالمنعم چوہدری، عثمان گل، خالد محمود، راجہ طارق محمود، شیخ آفتاب، ملک حاجی جان،پرنسپل گورنمنٹ گرلز سکینڈری سکول ،و دیگر مدارس کے سربراہان سمیت عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی،اس موقع آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ٹیکسلا کے نو منتخب عہدیداران سے اے سی ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ اور ڈی ای او ایجوکیشن ضلع راولپنڈی قاضی ظہور الحق نے حلف لیا،دریں اثناء مختلف تعلیمی اداروں کے بچوں اور بچیوں کے درمیان تقریری مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا اور بہترین پرفارمنس دینے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
ٹیکسلا:پنجاب بھر میں ڈینگی کےخلاف ایمر جنسی کاروائیاں جاری اسسٹنٹ کمشنر شاہد عمران مارتھ Reviewed by SKY IRAQ on 01:00:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.