ٹیکسلا:مسلم لیگ(ن) نے یونین کونسل جلالہ میں آزاد امیدوار سردار وقاص خان گوگا پینل کی حمایت کردی
ٹیکسلا( نا مہ نگار)مسلم لیگ(ن) نے یونین کونسل جلالہ میں آزاد امیدوار سردار وقاص خان گوگا پینل کی حمایت کر دی،مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار برائے چئیرمین کے امیدوار ملک عمران آف پنڈ گوندل نے سردار وقاص خان کے حق میں دستبردار ہونے کے اعلان کے ساتھ ہی اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ،سردار وقاص عرف گوگا خان مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آگئے، وقاص خان گوگا سابقہ ادوار میں بھی یونین کونسل جلالہ سے ٹف مقابلے کے بعد نائب ناظم منتخب ہوچکے ہیں،،تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا کی سیاست میں ایک اور اہم تبدیلی،مسلم لیگ(ن) نے یونین کونسل جلالہ میں آزاد پینل سردار وقاص خان عرف گوگا خان کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار برائے چئیرمین ملک عمران آف پنڈ گوندل نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ،اس اعلان کے بعد یونین کونسل جلالہ بانیاں میں سیاسی صورتحال یکسر تبدیل ہو گی ہے اور گوگا گروپ کا پینل مزید مضبوط ہو کر سامنے آگیا ہے،سابق نائب ناظم وسابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی آزاد امیدوار برائے چئیرمین یونین کونسل جلالہ سردار وقاص محمود خان عرف گوگا خان نے ملک عمران آف پنڈ گوندل و دیگر مقامی مسلم لیگی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پینل کے حق میں مسلم لیگ(ن) کی جانب سے بھرپور حمایت اور کاغذات نامزدگی واپس لینے پر نہ صرف میں بلکہ پورا پینل تہہ دل سے مشکور ہے ،انھوں نے کہا کہ اس حمایت کے بعد ہمارے پینل کی کامیابی اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یقینی ہے،ہم نے علاقہ کی بلا تفریق خدمت کرنی ہے اہل علاقہ میں اس اعلان کے بعد خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے،واضح رہے کہ مسلم لیگ(ن) کی جانب سے سردار وقاص خان گوگا گروپ کی حمایت کے بعد گوگا گررپ مزید مضبوط ہو گیا ہے اور اس سیاسی ڈرامائی تبدیلی کے بعد صورتحال دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی ہے ، سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سرادر وقاص الیکشن کے بعد مسلم لیگ میں شامل ہوجائیں گے جبکہ سرادر وقاص نے مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی جبکہ گزشتہ جنرل الیکشن میں وہ پیپلز پارٹی کے صوابئی امیدوار بھی تھے،جلالہ یونین کونسل میں مسلم لیگ ن کی جانب سے امیدوار برائے چئیرمین کا انکے حق میں دستربدار ہونا کئی شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے، تاہم بظاہر یہ کہا جارہا ہے کہ سٰت ایڈجسٹنٹ کی گئی ہے،تاہم مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اندازہ قبل از وقت ہے ، الیکشن کے بعد صورتحال سامنے آجائے گی ، ادہر جاللہ یونین کونسل میں پی ٹی کے سابق ناظم ثاقب ممتاز اور انکی ٹیم مدمقابل ہوگی جو سابقہ ادوار میں سرادر وقاص کے ساتھ ملکر یونین کونسل میں ناظم اور نائب ناظم کے امیدوار تھے،یونین کونسل جلالہ میں اصل مقابلہ پی ٹی آئی اور سرادر وقاص گروپ کا ہے،مسلم لیگ ن کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بعد یونین کونسل جلالہ کی سیاسی صورتحال تبدیل ہوتی نظر آرہی ہے
ٹیکسلا:مسلم لیگ(ن) نے یونین کونسل جلالہ میں آزاد امیدوار سردار وقاص خان گوگا پینل کی حمایت کردی
Reviewed by SKY IRAQ
on
20:51:00
Rating:

No comments: