Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا : پانچ دسمبر مفاد پرستوں اور کمیشن مافیا کا ٹیکسلا سے صفایا ہو جائے گا، ملک پرویز


ٹیکسلا(نامہ نگار)سابق ناظم ٹیکسلا تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے بلدیہ ٹیکسلا وارڈ نمبر17ملک محمد پرویز نے کہا ہے کہ ہم صرف زبانی جمع خرچ نہیں کرتے بلکہ چوبیس گھنٹے عوام میں رہتے ہیں،پانچ دسمبر مفاد پرستوں اور کمیشن مافیا کا ٹیکسلا سے صفایا ہو جائے گا، مجھے اپنے دوستوں پر فخر ہے کہ انھوں نے ہمیشہ مجھ پر مہربانی فرمائی ،ہمارا مقصد عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنا اور عوام کو سستا انصاف انکی دہلیز پر فراہم کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے وارڈ نمبر17میں محلہ مسجد اہل حدیث،محلہ علامہ اقبال سکول الحسین سٹریٹ،محلہ مشن ہسپتال،عید گاہ روڈ کے ووٹرز سے خطاب کے دوران کیا ،اس موقع پر راجہ شیراز احمد شیرازی، سابق کونسلر قاضی ضیاء الحق،سابق کونسلر محمد صبحان، سید مدثر حسین شاہ ایڈووکیٹ،سید احسان الللہ شاہ، ملک ظہیر نواز، بہادر شیر خان، محمد ناصر خان منظور،ذیشان اعوان،مشتاق احمد اعوان، رکن زمان اعوان، وحید اختر اعوان، ملک مھمد نقاش، ملک محمد وقاص، محمد عدنان اعوان، ارشد محمود اعوان، کے علاوہ عمادین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی، ملک محمد پرویز نے کہا کہ ہمارا ظاہر و باطن سب کے سامنے ہے کبھی سیاست کو زریعہ معاش یا زریعہ پہچان نہیں بنایا ،بلکہ خدمت خلق ہمارا مشن ہے اور اسکے لئے اقتدار ہونا ضروری نہیں مجھے اپنے دوستوں اور اپنے بزرگوں پر فخر ہے جنھوں نے میرا سر کبھی جھکنے نہیں دیا میں جماعت اسلامی کی قیادت کا بھی تہہ دل سے مشکور ہوں جنھوں نے نہ صرف مجھ پر بہت بڑا احسان کیا اور اپنا امیدوار دستبردار کرا لیا بلکہ میرے بھائی میری انتخابی مہم چلا رہے ہیں انھوں نے کہا کہ آٹھ سال تک مسلم لیگ(ن) کے ٹیکسلا کے عوام کے مسائل کا پتہ نہیں تھا اب اچانک جب بلدیاتی انتخابات قریب آئے تو انھوں نے ٹیکسلا کے باسیوں کا پیسہ ہی نہ صرف کمیشن میں اڑایا بلکہ ناقص تعمیروترقی کے منصوبے دیکر ملک و قوم کی دولت کا ضیاع کیا ،اور سیاسی رشوت کے طور پر تعمیروترقی کے منصوبوں کو استعمال کیا مگر اسکے باوجود ٹیکسلا کے باشعور شہری پانچ دسمبر کو قبضہ گروپ کو بری طرح مسترد کر دینگے۔

ٹیکسلا : پانچ دسمبر مفاد پرستوں اور کمیشن مافیا کا ٹیکسلا سے صفایا ہو جائے گا، ملک پرویز Reviewed by SKY IRAQ on 22:06:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.