خانپور:تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں غریب عوام کیلئے ادویات ناپید،مگر اہلکار تھیلے بھر بھر کر گھروں کو لے جا نے میں مصروف
خانپور (کرائم رپورٹر ) خانپور تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں غیریب عوام کیلئے ادویات ناپیدمگر اہلکار تھیلے بھر بھر کر گھروں کو لے جا نے میں مصروف اعلی احکام کی مسلسل خاموشی غیریب عوام کے حق پر ڈاکہ ہے عوامی حلقوں کی صحافیوں سے گفتگو خان پور کے ایک سو سے زاہد دیہات کو طبی سہولیات فراہم کرنے والی خان پورتحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کا یہ حال ہےکہ اس ہسپتال سے کسی غیریب مریض کو تو مفت ادویات دستیاب نہیں مگر اسی ہسپتال کے دیگر سٹاف کے ساتھ ساتھ خاتون اہلکار بھی قیمتی ادویات کا تھیلا بھر کراپنے گھروں کو لے جاتی ہے صحافیوں سے زرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ہسپتال کے کچھ اہلکار جن میں خاتون اہلکار بھی شامل ہیں ڈیوٹی ٹائم سادہ لوح افرادسے او۔پی۔ڈی چٹیں لے کر بعد میں اس پر قیمتی ادویات لکھ کر یہ ادویات تھیلوں میں بھر کر گھر لے عوامی حلقوں نے اس چیز پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر خانپور ہسپتال میں کوئی غیریب مریض آ جائے تو اسے باہر میڈیکل سٹور پر بھیج دیا جاتا ہے اور وہ وہاں سے ادویات خرید کر لاتا ہے اگر اس بارئے میں ہسپتال انتظامیہ سے پوچھا جائے تو کہا جاتا ہے کہ یہاں تو ادویات دستیاب نہیں مگر اسی ہسپتال کے اہلکار لاکھوں روپوں کی ادویات تھیلوں میں بھر کر گھروں کو لے جاتے ہیں عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کے وہ فوری نوٹس لے اور خانپور ہسپتال میں مزید کرپٹ ما فیا کو خاتمہ کیا جائے تاکہ سو سے زاہد دیہات کے عوام بہتر طریقے سے طبی سہولیات میسر آسکیں ۔
خانپور:تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں غریب عوام کیلئے ادویات ناپید،مگر اہلکار تھیلے بھر بھر کر گھروں کو لے جا نے میں مصروف
Reviewed by SKY IRAQ
on
23:13:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
23:13:00
Rating:

No comments: