خانپور:ضلع ناظم ہریپور عادل اسلام کے ہوائی دعووں کا بھی بھید کھول گیاتحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کو لاوراث بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا
خانپور(راجہ طاہر )ضلع ناظم ہریپور عادل اسلام کے ہوائی دعووں کا بھی بھید کھول گیا خانپورسے منتخب ممبر ضلع کونسل غلام مصطفی سمیت دیگر بلدیاتی نمائندئے سوئے رہے خانپوراور اسکے ساتھ سو سے زاہد دیہات کو طبی سہولیات فراہم کرنے والی تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کو لاوراث بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا خانپور تحصیل ہیڈ کواٹر سے دن کے اُجالے میں لاکھوں روپوں کا سامان پی۔ایف51منتقل خانپور ممبر ضلع کونسل غلام مصطفی نے بھی اس واقع سے لاعملی کا اظہار کر دیا ممبر ضلع کو نسل کو خانپور سے بھاری اکثریت سے کامیاب کراناہماری سب سے بڑی غلطی تھی خانپور کے سیاسی و سماجی حلقوں کی رائے گزشتہ روز ہریپور سے آنے والے سٹور کیپرنے خانپور ہسپتال سے دن کے اُجالے میں لاکھوں روپوں کا نیاء سامان ٹرکوں میں لاد کر دوسری ہسپتالوں میں منتقل کر دیااس سلسلے میں جب ممبر ضلع کونسل سے رابطہ کیاگیا تو انہوں نے بھی بعد میں جواب دینے کا کہہ کر فون بند کر دیا عوامی حلقوں کو جب سے واقع کی اطلاع ملی تو انہوں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غلام مصطفی کو خانپورسے کامیاب کرانا ہماری سب سے بڑی غلطی تھی ہم نے ایسے شخص کو عوام کا نمائندہ بنایا جسکو یہ معلوم ہی نہیں کے اس کے علاقہ میں قائم ہسپتال میں کیا ہو رہا ہے دن کے اُجالے میں ہسپتال سے لاکھوں کا سامان دوسری ہسپتالوں میں منتقل کرنالاکھوں عوام کے حق پر ڈاکہ ہے ان کو چاہیے تھا کہ یہ علاقہ کی عوام کو مزید سہولیات فراہم کراتے مگر ان کی لاعلمی کی وجہ سے لاکھوں کا سامان دوسری ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے عوامی حلقوں کا مزید کہنا تھا کہ وہ جلد متحد ہو کرہریپور ڈی سی آفس کے باہر اس واقع کے خلاف احتجاجی دھرنا دیں گے اور اعلی احکام سے فوری طور پر ای۔ڈی۔او ہیلتھ کے خلاف کاراوئی کا مطالبہ بھی کریں گے عوامی حلقوں نے صحافیوں کو یہ بھی بتایا کے ضلع ہریپور کی کسی ہسپتال میں کسی چیز کی کمی ہے تو اے ڈی او محکمہ ہیلتھ کے پاس فنڈ موجود ہوتا ہے وہ کمی اس فنڈ سے پوری ہونی چاہیے تھی نا کہ دوسری ہسپتالوں سے سامان اُٹھا کر یہ کمی پوری کی جائے اس بات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ فنڈ میں خُردبُرد کی گئی اور اب اسکو چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے عوامی حلقوں نے محکمہ صحت کے اعلی احکام سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ جو سامان خانپور ہسپتال سے دوسری ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا اسے فوری واپس کیا جائے اور اس نا ائل ای۔ڈی او محکمہ صحت ہریپور کو فی الفور تیدیل کرکے اس کی جگہ کسی ایماندار آفسر کو تعینات کیا جائے۔
خانپور:ضلع ناظم ہریپور عادل اسلام کے ہوائی دعووں کا بھی بھید کھول گیاتحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کو لاوراث بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا
Reviewed by SKY IRAQ
on
21:06:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
21:06:00
Rating:

No comments: