Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا:ہمارے پینل میں با کردار ،بااصول اور دیانتدار ،خدمت کے جذبے سے سرشار لوگ ہیں،سردار وقاص


ٹیکسلا ( نا مہ نگار)آزاد امیدوار برائے چئیرمین یونین کونسل جلالہ سردار وقاص محمود عرف گوگا خان نے کہا ہے کہ یہ انتخابات صرف انتخابات تک محدود نہیں بلکہ اہلیان یونین کونسل نے اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنا ہے ،ہمارے پینل میں با کردار ،بااصول اور دیانتدار ،خدمت کے جذبے سے سرشار لوگ ہیں جن کے ماضی و حال سے اہل علاقہ بخوبی آگا ہ ہیں،ہم اقتدار میں نہ بھی ہوں تب بھی عوام کے خادم ہیں اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے حاضر ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے وسیم آباد جھگیاں میں اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا، تقریب سے وائس چئیرمین کے امیدوار ملک مشتاق عرف منشی، طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ،غلام سرور سندھو،سابقہ کونسلر صادقہ بیگم نے بھی خطاب کیا ،جبکہ تقریب میں راجہ طاہر، آصف محمود، چاچا نذر،ملک شہزاد، ملک عمران، ملک افضل ،و اہلیان وسیم آباد کی کثیر تعداد موجود تھی وائس چئیرمین کے امیدوار ملک مشتاق نے کہا کہ ہمارا مقابلہ قبرستان اور مساجد پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف ہے اور انشاللہ عوام کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرینگے، ہم شریف اور بھلے مانس ضرور ہیں مگر بزدل نہیں عوام کا حق انکو چھین کے دینگے،طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ آپکا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ نظریات سے ہے ایک جانب مادر پدر آزاد معاشرے کی بنیاد رکھنے والے ہیں تو دوسری جانب پاکستان کے تحفظ کے ضامن لوگ اور اسلامی روایات کو پروان چڑھانے والے ہیں پانچ دسمبر آپکا امتحان ہوگا ۔عواماگر تبدیلی چاہتے ہیں تو اس پینل کو کامیاب کریں تاکہ انکے جملہ مسائل حل ہوں ،حقوق ملتے نہیں لینے پڑتے ہیں،یہ وقت اگر ضائع کردیا تو پھر پشتاوے کے سو اکچھ نہیں رہے گا،اہل قیادت ہی آپ کے مسائل حل کرسکتی ہے،مفاد پرست سیاستدان الیکشن کے بعد نظر نہیں آئیں گے
ٹیکسلا:ہمارے پینل میں با کردار ،بااصول اور دیانتدار ،خدمت کے جذبے سے سرشار لوگ ہیں،سردار وقاص Reviewed by SKY IRAQ on 19:59:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.