Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا:جمعیت علماء اسلام یونین کونسل گھڑی افغاناں میں متحرک ڈور ٹو ڈور الیکشن کمپین کا آغاز کردیا گیا


ٹیکسلا(نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام یونین کونسل گھڑی افغاناں میں متحرک ڈور ٹو ڈور الیکشن کمپین کا آغاز کردیا گیا،مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کوٹف ٹائم دینے کی پالیسی پر کاربند، علاقہ عوام کی مشکلات کو پیش نظر رکھے ہوئے الیکشن سے قبل ہی میونسپل کمیٹی کے دفتر کے لئے دسمرلہ اراضی مفت دینے کا اعلان ، اراضی دینے کا مقصد یونین کونسل میں میونسپل کمیٹی کا دفتر بنانا ہے ہارے یا جیتیں اراضی ضرور دیں گے ،گزشتہ روزیونین کونسل گھڑی افغاناں میں جمعت علماء اسلام کے نامزد امیدوار برائے چئیرمین عبید الرحمان، برائے وائس چئیرمین مولانا ایوب نے ساتھیوں کے ہمراہ الیکشن آفس کا افتتاح کیا ، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے چئیرمین اور وائس چئیرمین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ علاقہ سے منافقت اور دھوکہ دہی کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیں گے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہوجائے گا انکا کہنا تھا کہ گھڑی افغاناں علماء کرام کی اکثریتی علاقہ ہے مگر اس علاقہ کو ہمیشہ نمائندگی سے محروم ر کھا گیا ، انھوں نے کہا کہ علاقہ کی اکثریت نے اپنا فیصلہ ہمارے حق میں دے دیا ہے اب صرف کاغذی کاروائی باقی ہے، ہمارا مقصد علاقہ کو منافقانہ سیاست سے پاک کر کے یہاں تعمیر و ترقی کے دیئے دور کا آغاز ہے ، لوگوں کے کام انکی دہلیز پر حل ہونگے ،لوگوں نے کرپٹ سیاسی کلچر کو خیر باد کہہ دیا ہے ، ا س موقع پر لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی،
ٹیکسلا:جمعیت علماء اسلام یونین کونسل گھڑی افغاناں میں متحرک ڈور ٹو ڈور الیکشن کمپین کا آغاز کردیا گیا Reviewed by SKY IRAQ on 22:38:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.