چینی شہری بھی پاکستانیوں کے نقش قدم پر ، تنخواہیں نہ ملنے پر کول پاور پراجیکٹ پر کام کرنیوالے چینی ورکرکھمبے پر چڑھ گئے

ساہیوال (ویب ڈیسک)جیسا دیس ، ویسا بھیس، کمپنی کی طرف سے تنخواہیں نہ ملنے پر کول پاور پراجیکٹ کے 3چینی ورکروں نے پول پر چڑھ کر احتجاج کیا لیکن بالآخر کامیاب ہوگئے اور بدھ کو تنخواہ اداکردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق کول پاور پراجیکٹ ساہیوال کے زیرتعمیر منصوبہ پر کام کرنیوالے 3 چینی ورکروں نے تنخواہیں نہ ملنے کے سبب احتجاج کرتے ہوئے ایک پول پر چڑھ کر احتجاج شروع کر دیا۔ تینوں چینی ورکر 5 گھنٹے پول پر چڑھ کر احتجاج کرتے رہے، ان کا مطالبہ تھا کہ گز شتہ 3ماہ سے انہیں تنخواہیں نہیں دی جا رہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی نگرانی میں کول پاور پراجیکٹ ساہیوال کے کام کو تیز رفتاری سے مکمل کرانے کے لئے چینی انجینئر اور ورکر دن رات کام کر رہے ہیں لیکن کمپنی کی طرف سے انہیں تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
منصوبے پر کام کرنیوالی انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی کہ جلد ہی ان کی تنخواہوں کی ادائیگی یقین بنائی جائے گی جس پر وہ نیچے اترآئے اور بعدازاں بدھ کو تنخواہ اداکردی گئی ۔
چینی شہری بھی پاکستانیوں کے نقش قدم پر ، تنخواہیں نہ ملنے پر کول پاور پراجیکٹ پر کام کرنیوالے چینی ورکرکھمبے پر چڑھ گئے
Reviewed by SKY IRAQ
on
01:26:00
Rating:

No comments: