Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا:قرعہ اندازی میں نکلنے والے ناموں کے مطابق37 زمینداروں کو بیج کی بوریوں کی تقسیم


ٹیکسلا( نا مہ نگار)پنجاب حکومت کی جانب سے اچھی فصلوں کی پیداوار کے لئے مقامی زمینداروں کو بیماری سے پاک بیج کی مفت فراہمی،قرہ اندازی میں نکلنے والے ناموں کے مطابق37 زمینداروں کو بیج کی بوریاں ٹی ایم اے ٹیکسلا میں منعقدہ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا ، سابق ایم پی اے ملک عمر فاروق اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایگریکلچر ٹیکسلا طاہر محمود نے تقسیم کیں،زمینداروں کی جانب سے خادم اعلیٰ پنجاب کو مفت بیج کی فراہمی پر خراج تحسین ، مرتب کردہ بائی لاز کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے فصل کے بعدمقامی کسانوں کو بیج کی فراہمی کو ممکن بنائیں گے ، بیج حاصل کرنے والے زمینداروں کی میڈیا سے گفتگو،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹی ایم اے ٹیکسلا میں ایک تقریب منعقد کی گئی ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایگریکلچر طاہر محمود کے مطابق قابل کاشت رقبہ آبادی کے بڑھنے سے کم ہورہا ہے،جس سے گندم کی پیداوار میں بھی خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے جبکہ موسمی اثرات اور بیماری کی وجہ سے گندم کی فصلوں کی تباہی کے پیداوار میں کمی کی بڑی وجہ ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے کسانوں کو خصوصی ریلیف دینے اور گندم کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے بیماری سے پاک بیج کسانوں کو مفت فراہم کیا جارہا ہے ، علاقہ بھر سے ساڑھے تین سو درخواستیں موصول ہوئیں جس میں سے قرعہ اندازی کے بعد اور میرٹ کے مطابق 37 مقامی زمینداروں کو بیج کی بوریاں مفت تقسیم کی جارہی ہیں،انکا کہنا تھا کہ 54 دیہاتوں میں قابل کاشت رقبہ نوئے ہزار ایکڑ ہے ،اے سی نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں فصلوں کو بہت نقصان ہوا،دیگر پروجیکتس کی طرح اس پروگرام میں بھی شفافیت کے عنصر کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے، ملک عمر فاروق کا کہنا تھا کہ تمام موضوعات میں سیکروٹنی کے بعد 37زمینداروں میں بیماری سے پاک گندم بیج کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے جس کا مقصدآبادی کے تناسب سے فصل کی پیداوار کوبڑھانا اور ملک کو خود کفیل بنانا ہے ،اس موقع پر مختلف علاقوں سے آئے کسانوں میں پنجاب بیج کی بوریاں تقسیم کی گئیں،
ٹیکسلا:قرعہ اندازی میں نکلنے والے ناموں کے مطابق37 زمینداروں کو بیج کی بوریوں کی تقسیم Reviewed by SKY IRAQ on 00:26:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.