نشیمن کالج برائے خصوصی طلبا واہ کینٹ میں سفید چھڑی کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد
۔
ٹیکسلا: واہ کینٹ ( ٹیکسلا(نا مہ نگار)نشیمن کالج برائے خصوصی طلبا واہ کینٹ میں سفید چھڑی
کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس
تقریب کے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات، ہلال امتیاز (ملٹری)
چیئرمین پی او ایف بورڈ تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی او ایف
بورڈ نے کہا کہ بصارت سے محروم افراد کی تھوڑی سی رہنمائی یا مدد کی جائے
تو یہ معاشرے کے مفید شہری بن سکتے ہیں اور ان کی صلاحیتیں کسی بھی لحاظ سے
کم نہیں ہیں۔ ایسے افراد کو جب بھی مواقع میسر ہوئے انہوں نے ہمارا سر فخر
سے بلند کیا۔ حال ہی میں لاس اینجلس میں منعقدہ اسپیشل اولمپک 2015میں
معذور بچوں نے سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے جیت کر بین الاقوامی سطح پر
پاکستان کا نام روشن کیا اور ہمیں اپنے ان سپیشل بچوں پر بجا طور پر فخر ہے
اور میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس موقع پر چیئرمین پی او ایف بورڈ
نے نشیمن کالج کے سپیشل بچوں کے لیے ڈھائی لاکھ روپے کی انعامی رقم کا
اعلان کیا۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نشیمن
کالج کے لیے ایک اچھا پراجیکٹ تخلیق کرے تو اس کے لیے بھر پور مالی وسائل
فراہم کیے جائیں گے۔ بریگیڈیئر (ریٹائرڈ )تقدیس احمد ڈائریکٹر ویلفیئر ٹرسٹ
نے اپنے خطاب میں نشیمن کالج کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کالج
کے فیکلٹی ممبران نہایت دیانتداری سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہے ہیں
یہی وجہ ہے کہ اس ادارے کا معیار مزید بہتر ہوا ہے۔ اس سے پہلے پرنسپل
نشیمن کالج نے اپنے استقبالیہ خطاب میں بتایا کہ سفید چھڑی کا یہ دن منانے
کا مقصد اس امر کا اعادہ ہے کہ نابینا افراد بھی اس معاشرے کا حصہ ہیں ان
کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے مواقع پیدا کرنا اور ان کی مدد کرنا
ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر نشیمن کالج کے نابینا افراد نے ٹیبلو اور
ملی نغمے پیش کیے جسے حاضرین نے بہت سراہا
نشیمن کالج برائے خصوصی طلبا واہ کینٹ میں سفید چھڑی کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد
Reviewed by SKY IRAQ
on
20:31:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
20:31:00
Rating:

No comments: