Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا میں بلدیاتی انتخابات کے دنگل کی تیاریاں شروع



ٹیکسلا(نامہ نگار)ٹیکسلا میں بلدیاتی انتخابات کے دنگل کی تیاریاں شروع،ٹیکسلا واہ کینٹ کی آٹھ یونین کونسلوں اور ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کے بائیس وارڈوں میں الیکشن کے لئے پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن ، جماعت اسلامی، رائے حق پارٹی ، آواز خلق پارٹی ، پیپلز پارٹی سمیت آزاد امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرنگ آفیسرز کو جمع کرائے ، یونین کونسل میں انتخابات کے لئے ریٹرننگ آفیسر کی خدمات ٹی ایم او ٹیکسلا قمر زیشان جبکہ میونسپل کمیٹی میں انتخابات کے لئے ریٹرننگ آفیسر اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ انجام دے رہے ہیں،آج کاغذات نامزدگی جمع کراے کا آخری دن تھا لوگ ٹولیوں کی شکل میں اپنے حمائیتوں کے ساتھ ٹیکسلا کچہری پہنچے، جبکہ متعد دامیدوار تو ڈھول تماشوں کے ساتھ بھنگڑے ڈالتے ہوئے کاغزات نامزدگی جمع کرانے پہنچے ، ادہر ریٹرننگ آفیسر قمر زیشان کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لئے دو روز مختص کئے گئے ہیں جبکہ پولنگ عملہ کی تعیناتی کے لئے مختلف محکموں سے افرادی قوت حاصل کی جارہی ہے جس میں ٹی ایم اے ٹیکسلا سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ ، و دیگر شامل ہیں تاہم کمی کے باعث سکولوں سے تدریسی سٹاف لیا جائے گا ،یاد رہے کہ ٹیکسلا بلدیاتی الیکشن میں یونین کونسل اور ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کی سطح پر انتخابات ہونگے جس میں دو ریٹرننگ آفیسرز ٹی ایم او ٹیکسلا قمر زیشان اور اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ اپنی خدمات سرانجام دیں گے،بد ھ کے روز ٹیکسلا کچہری میں لوگوں کا جم غفیر جمع تھا ، لوگ اپنے اپنے جبکہ یونین کونسل اور ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کے لئے الگ الگ کاغزات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ جاری رہا ، امیدواروں نے شام چار بجے تک کاغزات نامزدگی جمع کرائے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں سرادر وقاص عرف گوگا خان ، ملک ممتاز ثاقب یونین کونسل جلالہ سے جبکہ دیگر امیدواروں میں طارق محمود پنڈ بہوٹی ، افسر خان، ملک پرویز ، ملک مشتاق ، ملک یونس ،ملک مسعود گجر،رضوان جنجوعہ،گوہر علی خان،ملک عمران، عمران خان، سید مہتاب حسین شاہ،، ارشد محمود ملک ،طارق سرور اعوان، سردار عمران، ساجد زمان ثاقب زمان ،،و یگرشامل تھے۔
ٹیکسلا میں بلدیاتی انتخابات کے دنگل کی تیاریاں شروع Reviewed by SKY IRAQ on 01:12:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.