Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا:یو نین کو نسل واہ میں سیمنٹ فیکٹری کے قریب چونگی لگا کر ٹرانسپوٹروں سے بھتہ وصول کیا جانے لگا


ٹیکسلا( نا مہ نگار)یو نین کو نسل واہ میں سیمنٹ فیکٹری کے قریب چونگی لگا کر ٹرانسپوٹروں سے بھتہ وصول کیا جا رہا ہے عدالت سے حکم امتناہی کے باوجود لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے ڈمپر سے فی چکر 1000روپے جبکہ ٹرالی سے 250روپے فی چکر وصول کیا جا رہا ہے جبکہ ٹرانسپورٹر پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے ان کو انصاف فراہم کیا جائے ان خیالات کا اظہار یو نین کو نسل واہ سے امیدوار برائے چیئر مین حاجی منیر جلال نے محسن خان،نا صر خان،حاجت خان،بادشاہ خان،امام ولی ،اعجاز خان،عارف ٹھیکدار،حاجی محبوب ،شریں خان،سردار علی،چن زیب،اعجاز جازی جمعہ خان،عبدالرزاق سمیت ٹرانسپوٹروں کے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ کی صنعت سے ہمارا زریعہ معاش وابستہ ہے مگر یہاں ٹرانسپورٹروں سے بھتہ وصول کیا جا رہا ہے جس کے خلاف آج ہم احتجاج کر رہے ہیں اگر مذکورہ چونگی کو ختم نہ کیا گیا تب تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے متعلقہ اعلی احکام سے اپیل کرتے ہیں کہ اس غیر قانونی چونگی کو ختم کر کے ٹرانسپورٹروں کو لوٹنے کا سلسلہ بند کرایا جائے تا کہ ٹرانسپورٹر بھی اس منگائی کے دور میں سکھ کا سانس لے سکیں۔جبکہ اس سلسلہ میں عاصم خان سے اس کے موبائل نمبر 0305-8555009پر رابطہ کیا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ لیز کیس عدالت میں زیر سماعت ہے اس کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔
ٹیکسلا:یو نین کو نسل واہ میں سیمنٹ فیکٹری کے قریب چونگی لگا کر ٹرانسپوٹروں سے بھتہ وصول کیا جانے لگا Reviewed by SKY IRAQ on 01:15:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.