ٹیکسلا:تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی و خوشحالی کی منازل طے نہیں کر سکتا ،عمرمحمود حیات
ٹیکسلا(نا مہ نگار)سرسید ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انتظام تعلیمی ادارے شاندارتعلیمی روایات کے حامل ہیں 54برس قبل قائم کردہ سر سید ایجوکیشن سوسائٹی کے تمام تعلیمی اداروں کاشمار معیاری تعلیم کے لحاظ سے صف اول کے تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے۔تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی و خوشحالی کی منازل طے نہیں کر سکتا ہمارے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں وہ دورِحاضر کی جدید سہولیات سے استفادہ کر کے اپنے ملک کی خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کرسکتے ہیں‘‘۔ان خیالات کا اظہار لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات، ہلال امتیاز (ملٹری) چیئرمین پی او ایف بورڈ نے سر سید ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام پی او ایف آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر کیا ۔انھوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ بچوں کی تربیت کے حوالے سے جدید طریقہ تعلیم پر عمل پیرا ہوں اور طلباء میں شعو رو آگاہی پیدا کرتے ہوئے ان کی تربیت اس انداز سے کریں کہ وہ مستقبل میں ملک کی باگ ڈور بہتر طریقے سے سنبھال سکیں۔ چیئرمین پی او ایف بورڈ نے اس موقع پر2015 کے دوران مختلف کلاسزمیں پوزیشن حاصل کرنے والے27 طلباء وطالبات میں سرٹیفیکیٹس اور شیلڈ ز تقسیم کیں علاوہ ازیں اعلی کارکردگی کے حامل اساتذہ کو بھی سرٹیفیکیٹس اور انعامات سے نوازا گیا۔ قبل ازیں بریگیڈیئر ذکی الرحمن میر صدر سر سید ایجوکیشن سوسائٹی نے استقبالیہ کلمات میں کہا کہ سر سید ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرنگرانی سات تعلیمی ادارے سنجوال ،حویلیاں اور واہ میں علم کی روشنی پھیلانے میں مصروف ہیں جن میں ہزاروں طلباء و طالبات اپنی علمی پیاس بجھا رہے ہیں ۔
ٹیکسلا:تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی و خوشحالی کی منازل طے نہیں کر سکتا ،عمرمحمود حیات
Reviewed by SKY IRAQ
on
00:06:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
00:06:00
Rating:

No comments: