Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا میں ڈینگی وائرس کے 19 کیسوں کی تصدیق



ٹیکسلا میں ڈینگی وائرس کے 19 کیسوں کی تصدیق ،محکمہ ہیلتھ حرکت میں آگیا،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد علی صابرکا دورہ سول ہسپتال ٹیکسلا،تشویش ناک صورتحال پر عملہ کو خصوصی ہدایات جاری کیں،ادہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ای ڈی او ہیلتھ کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے خاتمہ کے لئے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے،تحصیل ہیڈ کوارٹر میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات،تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا میں ڈینگی وائرس کے انیس کیسوں کی تصدیق کے بعد محکمہ صحت کے افسران حرکت میں آگئے ،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد علی صابرنے گزشتہ روز تحصیل ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور ڈینگی کے حوالے سے اٹھائے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ادہر میڈیا سے گفتگو کے دوران انکا کہنا تھا کہ ڈینگی وائس کے خاتمہ کے لئے لوگوں میں شعور کی آگاہی ضروری ہے،ڈینگی کنٹرول کرنے کا واحد راستہ اسکی افزایش نسل کو روکنا ہے ، جس کے لئے ضروری ہے کہ شہری اپنے گھروں دکانوں میں حفاظتی اقدمات کو یقینی بنائیں ، گھروں میں موجود واٹر ٹینک کی صفائی انھیں مکمل طور پر ڈھانپنے ، دروازوں اور کھڑکیوں میں جالیاں لگانا،اور گملوں میں پانی کو کھڑے نہ ہونے دیاجائے جیسے اقدامات ضروری ہیں جبکہ مچھر مار سپرے کا روزانہ استعمال ہونا چاہئے تاکہ ڈینگی جیسے موزی مرض سے بچا جاسکے ،ای ڈی او نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ٹیکسلا میں ڈاکٹرز کی چھٹیاں منسوخ کرنے کے بھی احکامات جاری کئے،یاد رہے کہ یہ تو وہ سرکاری اعداد وشمار ہیں جن کا ریکارڈ محکمہ صحت کے پاس ہے تاہم ایک محتاط سروے کے مطابق واہ کینٹ ٹیکسلا کے پرائیوٹ ہسپتالوں میں کئی غریب لوگ اس موزی مرض کا شکار ہیں جن کا محکمہ صحت کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں،یا خود محکمہ صحت اس سے پردہ پوشی کرنا چاہتا ہے ،ادہر ٹیکسلا میں ڈینگی کے حوالے سے الارمنگ صورتحال کے پیش نظر تحصیل ہیڈ کوارٹر میں الگ وارڈ ، کاونٹر قائم کیا گیا ہے،۔
ٹیکسلا میں ڈینگی وائرس کے 19 کیسوں کی تصدیق Reviewed by SKY IRAQ on 00:17:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.