Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

فیس بک اکاؤنٹ ہیک کر کے جنسی ہراساں کرنے والا گروہ گرفتار


 راولپنڈی فیس بک اکائونٹس ہیک کر کے جنسی ہراساں کرنے والا تین رکنی گروہ راولپنڈی سے گرفتار کر لیا گیا۔ مرکزی ملزم بلال حسین نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے 80 سے زائد اکائونٹس ہیک کیے ہیں۔ فیس بک پر لڑکیوں کے اکائونٹس ہیک کر کے انکو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے لیا بھرپور ایکشن ، 3 ملزمان کو راولپنڈی کے علاقے صادق آباد سے گرفتار کر کے 3 روزہ ریمانڈ لیا گیا۔ مر کزی ملزم بلال حسین نے تفتیش میں اعتراف کیا کہ وہ گزشتہ کئی مہینوں سے یہ کام کر رہا تھا اور گھر میں فارغ رہنے کی وجہ سے اس نے ایک فیس بک پیج سے ہیکنگ سیکھی۔ سائبر کرائم بل کے حوالے سے قانون سازی کا عمل تو جاری ہے ، لیکن ایف آئی اے نے انٹرنیٹ یا سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کی زیادتی کا نشانہ بننے والوں کے لئے اپنی ہیلپ لائن 9911 کی سہولت بھی میسر کی ہوئی ہے۔
فیس بک اکاؤنٹ ہیک کر کے جنسی ہراساں کرنے والا گروہ گرفتار Reviewed by SKY IRAQ on 21:28:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.