Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس حطارفیکٹری کی تالہ بندی کے خلاف مزدوروں کا احتجاج جاری


ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی )سیمی گورنمنٹ کے زیر انتظام چلنے والی ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس حطارفیکٹری کی تالہ بندی کے خلاف مزدوروں کا احتجاج جاری،تنخواہ اور اوورٹائم کی عدم ادائیگیوں پر مزدوروں نے فیکٹری کے باہر دھرنہ دے دیا، فیکٹری انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری،جمعہ کے روز ایچ ای سی حطار فیکٹری کی انتظامیہ نے نوٹس بورڈ پر اطلاع چپساں کی جس پر مزدوروں کو متنبہ کیا گیا کہ انتظامی وجوہات کی بنا پر فیکٹری بند کی جارہی ہے،دوبارہ کھلنے پر اطلاع نوٹس بورڈ پر آو یزاں کردی جائے گی، جس پر سینکڑوں مزدوروں نے انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا تاہم انتظامیہ کاکوئی افسر مزدوروں سے مذاکرات کے لئے آ مادہ نہ ہوا الٹا فیکٹری سے ایم ڈی سمیت تمام انتظامی عملہ غائب ہوگیا ، ادہر ہفتہ کے روز بھی فیکٹری کی تالہ بندی کے خلاف مزدوروں نے دھرنہ دیا ، مزدوروں کا کہنا تھا کہ جب سے نئے ایم ڈی نے فیکٹری کا چارج سنھبالا ہے مزدوروں کے ساتھ زیاتیوں کا سلسلہ جاری ہے، نہ ایم ڈی ورکروں کو تنخواہ وقت پر دیتا ہے اور نہ اووڑ ٹائم کی ادائیگی کی جاتی ہے مزدوروں نے الزام لگایا کہ ایم ڈی اپنے بندوں کو نوازنے کے لئے مزدوروں کونکال رہا ہے ، جس سے مزدوروں کا معاشی قتل شروع ہوجائے گا، مزدوروں نے مطالبہ کیا کہ کرپٹ ایم ڈی کو فوری طور پر یہاں سے فارغ کیا جائے ،اور مزدوروں کے جائز حقوق انھیں دلائے جائیں،مزدوروں کی نمائندگی عارف شاہ، راشد جمشید المعروف کامی بٹ،اور محمد آصف کر رہے تھے،جن کا کہنا تھا کہ اگر انتظامیہ نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو ہم انتہائی احتجاج پر مجبورہونگے ،ورکرز کا کہنا تھا کہ جب سے نئے ایم ڈی آئے اس وقت سے پروڈکشن بند پڑی ہے تاہم حال ہی میں ٹرانسفارمرز کی تیاری کا نیا آرڈر ملا جسے مزدوروں نے اضافی وقت لگا کر پورا کیا مگر انتظامیہ کروڑوں روپے کمانے کے باوجود چند لاکھ روپے جو کہ مزدوروں کے اوور ٹائم کی اجرت بنتی ہے دینے سے گریزاں ہے،اور مسلسل لیت و لعل سے کام لیا جارہا ہے،مزدوروں کا کہنا تھا کہ انھیں کام سے روکا جارہا ہے دانستہ بغیر کسی وجہ اور کسی باقائدہ آرڈر کے فیکٹری کو تالہ لگا دیا گیا ہے ،بتایا جاتا ہے کہ ایچ ای سی حطار فیکٹری میں اس وقت تین سو کے لگ بھگ مزدور کام کر رہے ہیں ،جو فیکٹری کی تالہ بندی پر معاشی حالات سے دوچار ہیں،یہاں یہ امر قابل زکر ہے کہ علاقہ کی اہم سیاسی شخصیات میں سے کسی نے بھی مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجتی کرنا گوارہ نہ کیا، اور ٹیلیفونز پر طفل تسلیاں اور جلدپہنچنے کا عندیہ دیتے رہے،ہفتہ کے روز ڈیوٹی ٹائم ختم ہونے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ مزدوروں کے نمائندہ وفد سے ایچ ای سی نتظامیہ کی جانب سے مذاکرات کا عندیہ دیا گیا ہے تاہم تالہ بندی کو ختم کرنے کے لئے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکا،
ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس حطارفیکٹری کی تالہ بندی کے خلاف مزدوروں کا احتجاج جاری Reviewed by SKY IRAQ on 21:21:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.