ٹیکسلا: حضرت امام حسین ؑ صرف مسلمانوں کے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے امام ہیں،ڈاکٹر محمد حیسن
ٹیکسلا (نا مہ نگار) فیڈرل شریعت کورٹ آف پاکستان کے ایڈوائزر تحریک حسینیہ پاکستان کے چئیرمین علامہ ڈاکٹر محمد حسین نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین ؑ صرف مسلمانوں کے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے امام ہیں، ہمیں برداشت اور صبر و تحمل سے کام لینا ہو گا ورنہ ملک دشمن اپنے عزائم میں کامیاب ہو جائے گا، آئین پاکستان کی روشنی میں ہمیں عزاداری کے لیے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں یہ ہمارا آئینی حق ہے، تحفظ پاکستان ایکٹ صرف شیعہ فرقہ پر لاگو نہ کیا جائے، صوبے کے مختلف اضلاع میں صوبائی فیصلہ جات کی غلط تشریح پیش کرنے سے حالات خراب ہو رہے ہیں، پنجاب میں امن کمیٹیوں میں باکردار اور نیک علماء کو شامل کیا جائے ، بانیان مجالس سے امن کمیٹیوں کے ممبران کی علماء کو مجالس پڑھنے کے اجازت نامے کے نام پر رشوت طلب کرنے کی مذمت کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار صوبائی امن کمیٹی و قرآن بورڈ حکومت پنجاب کے ممبر، ادارہ منہاج الحسین پاکستان کے بانی اور فیڈرل شریعت کورٹ آف پاکستان کے ایڈوائزر تحریک حسینیہ پاکستان کے چئیرمین علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے واہ کینٹ میں صحافیوں سے کفتگو کرتے کے دوران کیا۔انھوں نے کہا ہے کہ ہمیں سارے دوستوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے ، امام حسین صرف شیعوں کے نہیں نہ ہی سنیوں کے ہیں بلکہ پوری انسانیت کے امام ہیں، ہمیں برداشت پیدا کرنی ہو گی اگر ہم ایک دوسر ے کو برداشت نہیں کریں گے تو ملک دشمنوں کے آلہ کار جو مختلف نام سے ملک میں شدت پسندی اور فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں اور جنکے خلاف پاکستان فوج ضرف عضب کر رہی ہے وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہو جائے گا، ہر انسان کو اختیار ہے کہ وہ اپنے مسلک عقیدے کے مطابق امام حسین کو خراج تحسین پیش کرے،دنیا کا کوئی ایسا ملک نہیں کہ جسکی عوام امام حسین کو نہ پہچانتی،حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے حوالے انتظامات کیے ہیں،بہت سارے ایکٹ آ چکے ہیں ، آئین کے مطابق ہم جہاں چاہیں مجالس کر سکتے ہیں جلوس نکال سکتے ہیں، وطن عزیز کی خاطرہم حکومت سے مکمل تعاون کرتے ہیں اسکے علاوہ جو فیصلے ہوئے ہیں انکے مطا بق کسی بھی روائتی جلوس و لائسنس جلوس و مجالس پر کوئی پابندی نہیں ہے، خطیبوں پر پابندیوں کا ایس ایچ او تک اختیارات کو منتقل کرنے سے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں ، ڈی پی اوز اور ایس ایچ اور بلاوجہ ہر کسی پر پابندی لگا رہے ہیں کچھ اضلاع میں خطیبوں کو مجالس پڑھنے کے حوالے سے مخالف فرقے کے امن کمیٹیوں کے ممبران کی جانب سے مجالس عزا کروانے والوں سے رشوت لینے کی اطلاعات آئی ہیں کہ اتنے لاکھ پیسے دو تو آپکی مرضی کے بندے کو پڑھنے کی اجازت دے دیں گے یہ غلط با ت ہے حکومت کو چاہیے کہ امن کمیٹیوں میں ایماندار محب وطن علماء کرام کو شامل کیا جائے تا کہ ایسی شکایات نہ ملیں، پنجاب حکومت کے احکامات کی غلط تشریح کی جارہی ہے ، مجالس کی سیکیورٹی کی ذمہ داری بانیان مجالس پر لاگو کی گئی ہے اور ساتھ ہی انکو اسلحہ رکھنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی جو بات سمجھ سے بالاتر ہے شرپسندوں کے پاس فوج سے بھی زیادہ جدید ہتھیار ہیں انکا مقابلہ بانیان مجالس بغیر ہھتیاروں سے کیسے کریں گے، افسران کو جو احکام جاری کیے گے ہیں ان پر عمل بھی کروایا جائے کئی افسران اپنی طرف سے اپنی مرضی کے احکامات جاری کر رہے ہیں جس سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں اور حالات خراب ہونے کا خدشہ ہے، یہ ذمہ داری حکومت پنجاب کی ہے کہ وہ اپنے افسران کا قبلہ درست کرے، جیلوں اور گرفتاریوں سے ہم نہیں گھبراتے ۔
ٹیکسلا: حضرت امام حسین ؑ صرف مسلمانوں کے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے امام ہیں،ڈاکٹر محمد حیسن
Reviewed by SKY IRAQ
on
01:15:00
Rating:

No comments: