شیو سینا کی غنڈہ گردی عروج پر؛ خورشید قصوری کی کتاب کے منتظم کے منہ پر کالکھ مل دی
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی سابق وزیرخارجہ خورشید محمود قصوری کی کتاب کی رونمائی آج شام 5 بجے ممبئی کے مقامی ہوٹل میں ہونا تھی تاہم اس سے قبل ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے غنڈوں نے کتاب کے آرگنائزر سدھندا کلرنی کے منہ پر کالکھ مل دی اور دھمکی دی ہے کہ کتاب کی رونمائی کی تقریب منسوخ کی جائے۔ اس سے قبل پاکستان کے غزل گائیک غلام علی کا کنسرٹ ممبئی کے نہرو سینٹر میں ہونا تھا جسے شیو سینا کی دھمکیوں کے بعد ملتوی کردیا گیا تھا تاہم خورشید قصوری کی کتاب کی رونمائی کے لئے مہاراشٹرا کے وزیراعلی نے مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
دوسری جانب کتاب کے منتظم کلکرنی کا کہنا ہے کہ خورشید قصوری کی کتاب پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کے لئے عظیم کارنامہ ہے جب کہ شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے روت نے حملے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلکرنی کے چہرے پر ملی جانے والی کالکھ صرف سیاہی نہیں بلکہ ہمارے فوجیوں کا خون ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا اس سے قبل پاکستانی گلوکاروں کو بھی دھمکیاں دے چکی ہے اور دھمکیوں کا یہ سلسلہ اب گلوکاری کے میدان سے آگے نکل کرادب کے میدان میں بھی پہنچ چکا ہے۔
شیو سینا کی غنڈہ گردی عروج پر؛ خورشید قصوری کی کتاب کے منتظم کے منہ پر کالکھ مل دی
Reviewed by SKY IRAQ
on
15:01:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
15:01:00
Rating:
No comments: