راولپنڈی میں ڈینگی کے وار جاری، 56 مریض اسپتالوں میں زیر علاج
احاطہ راولپنڈی(مانیٹرنگ سیل) راولپنڈی میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، تینوں سرکاری اسپتالوں میں 56 مریض زیر علاج ہیں، اب تک 4 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ڈینگی مچھر کے خاتمے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، 3 سرکاری اسپتالوں میں 56 مریض زیر علاج ہیں، بینظیر بھٹو اسپتال میں 31 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی، ڈی ایچ کیو اسپتال میں 11 مریضوں میں ڈینگی وائرس پایا گیا اور ہولی فیملی اسپتال میں ڈینگی کے 14 مریض داخل ہیں۔ رواں سال اب تک مجموعی طور پر 1880 مریض ڈینگی سے متاثر ہوچکے ہیں، گزشتہ سال اکتوبر تک صرف 302 افراد ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہوئے تھے، راولپنڈی میں ڈینگی وائرس سے 4 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں
راولپنڈی میں ڈینگی کے وار جاری، 56 مریض اسپتالوں میں زیر علاج
Reviewed by SKY IRAQ
on
02:54:00
Rating:

No comments: