Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

فیس بک وڈیوز بغیر کسی سافٹ ویئر کے ڈاؤن لوڈ کریں



آج کل زیادہ تر وڈیو شیئرنگ کا کام فیس بک پر ہو رہا ہے۔ بلکہ ایسا لگتا ہے فیس بک تو دلچسپ وڈیوز اور تصویر کی شیئرنگ کے لیے بنایا گیا ہے۔ دن بھر ہم مزاحیہ، معلوماتی اور گانوں سے لے کر ہر طرح کی وڈیوز فیس بک پر شیئر کرتے اور دوسروں کی شیئر کردہ وڈیوز دیکھتے رہتے ہیں۔
اکثر وڈیوز پسند آجاتی ہیں ا ور ہم انھیں ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں تاکہ آف لائن بھی انھیں باآسانی جب چاہیں دیکھا جا سکے۔ اس کام کے لیے یقیناً آپ نے کئی پروگرامز استعمال کیے ہوں گے لیکن آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ فیس بک وڈیوز کو کیسے بنا کسی سافٹ ویئر کے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ حتیٰ کہ آپ کو کسی قسم کے پلگ اِن کی بھی ضرورت نہیں۔ یہ ٹپ بہت ہی سادہ ہے اور اسے ہم نے گوگل کروم پر آزمایابھی ہے۔ اس کے ذریعے ہم نے نہایت ہی آسانی اور کامیابی کے ساتھ فیس بک سے وڈیو ڈاؤن لوڈ کی۔
سب سے پہلے تو وڈیو منتخب کریں جسے آپ ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہوں اور اسے گوگل کروم کے نئے ٹیب میں کھول لیں۔
اب ہمیں اس وڈیو کے url میں کچھ ترمیم کرنی ہے۔ فرض کرتے ہیں وڈیو کا یورآر ایل یہ ہے:
https://www.facebook.com/video
اس یوآر ایل کو بدل کر موبائل ورژن کرنا ہو گا۔ اس کے لیے www کو m سے بدل دیں۔ یعنی ہمارا یوآر ایل کچھ اس طرح بن جائے گا:
https://m.facebook.com/video
اب جیسے ہی یوآریل کو بدل کر آپ انٹر پریس کریں گے فیس بک کا موبائل ورژن آپ کے سامنے ہو گا۔ اب وڈیو کو play کر دیں۔ کم از کم پانچ سے دس سیکنڈز اسے چلنے دیں۔ اس کے بعد وڈیو کے اوپر رائٹ کلک کریں تو کھلنے والے مینو میں “Save video as…” کا آپشن بھی موجود ہو گا۔ اس پر کلک کر کے آپ باآسانی وڈیو ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
اسمارٹ فون پر بھی یہ طریقہ باآسانی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ فیس بک ایپلی کیشن کی بجائے کروم براؤزر میں اپنا فیس بک اکاؤنٹ لاگ اِن اور جو چاہیں فیس بک پر موجود وڈیو ڈاؤن لوڈ کرتے جائیں۔

                                  fb-videos-download
فیس بک وڈیوز بغیر کسی سافٹ ویئر کے ڈاؤن لوڈ کریں Reviewed by SKY IRAQ on 21:11:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.