Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا منگیتر کی چیک بک چوری اوربلیک میل کرنا شروع کردیا


ٹیکسلا ( نا مہ نگار)لڑکے نے منگیتر کی چیک بل چوری کر کے اسے بلیک میل کرنا شروع کردیا،دوست کے نام پر بیس لاکھ روپے رقم درج کر کے جعلی اقرار نامہ بھی تیار کرلیا،مجبور لڑکی دھائی کے لئے پولیس کے پاس گئی کوئی شنوائی نہ ہوئی بالاآخر عدالت کا دروازہ کھٹکٹا دیا، ایڈووکیٹ طاہر محمود راجہ کی توسط سے بائیس اے کی درخواست دائر عدالت نے ڈی ایس پی ،ایس ایچ او ٹیکسلا اور تفتیشی آفیسر کو عدالت طلبی کے نوٹس جاری کردیئے،تفصیلات کے مطابق مسماۃ سمیرا پروین نے اٰیڈیشنل سیشن جج ٹیکسلا طارق خورشید خواجہ کی عدالت میں بائیس اے کی درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا کہ اسکے منگیتر محمد امیر ساکن حسین آباد نے اسکی دستخط شدہ چیک بک چوری کرلی،جس پر اس نے فوری مذکورہ بنک سے پیمنٹ سٹاف کروادی،جبکہ بعد ازاں اس نے اپنے ایک دوست اعجاز حسین شاہ کے زریعے چیک نمبری6170856-UBLُ خود سے اپنا نام لکھ کر بیس لاکھ روپے کا چیک لکھ ڈالااور جعلی اقرار نامہ تیار کروا کر سائلہ کو بلیک میل کرنے لگا،اس بابت اس نے پولیس کو قانونی کاروائی کے لئے درخواست دی مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی،انکوائری کے لئے ڈی ایس پی سے بھی رجوع کیا مگر ادہر بھی کوئی شنوائی نہ ہوئی،عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ڈی ایس پی ، ایس ایچ او ٹیکسلا اور تفتیشی آفیسراسلم خان اے ایس آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت طلب کرلیا،مسماۃ سمیر پروین نے وزیر اعللیٰ پنجاب ، پولیس کے اعلیٰ حکام اور وزیر دالہ چوہدری نثار علی خان سے اپیل کی ہے کہ اسے انصاف دلایا جائے،اور بلیک میلنگ میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،اسکا کہنا تھا کہ ناجائز رقم کا مطالبہ بھتہ خوری کے زمرے میں آتا ہے ،بلیک میلنگ کا یہ سلسلہ جاری رہا تو حوا کی کسی بیٹی کی عزت محفوط نہیں رہے گی

ٹیکسلا منگیتر کی چیک بک چوری اوربلیک میل کرنا شروع کردیا Reviewed by SKY IRAQ on 15:52:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.