Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا:کاروباری لین دین کا تنازعہ فائرنگ کا تبادلہ ملک طاہر جانبحق

 ٹیکسلا(نا مہ نگار)کاروباری لین دین کا تنازعہ دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، واہ کینٹ کی معروف کاروباری ، وسیاسی شخصیت پی ٹی آئی کے سرگرم رہنما ملک طاہر آف براھمہ گولیوں کا نشانہ بن گئے ، شدید زخمی حالت میں پی او ایف ہسپتال منتقل کیا گیا ، ملک طاہر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی چل بسے ،فائرنگ مخالف گروپ کا ایک شخص زخمی ، پولیس معاملہ کی انکوائری میں مصروف ، اطلاع ملتے ہیں واہ کینٹ کی سیاسی کاروباری شخصیات حرکت میں آگئیں ، مقتول ملک طاہر آف براھمہ پی ٹی آئی کے مقامی ایم پی اے ملک تیمور مسعود اکبر کے رشتہ میں ماموں لگتے تھے،ایف آئی آر کے اندراج کے لئے وکلاء کا پینل تشکیل دے دیا گیا،ملک طاہر آف براھمہ چھاچھہ محلہ میں جی ٹی روڈ واہ کینٹ میں حسنین موٹرز کے نام سے گاڑیوں کا شو روم چلاتے تھے،پولیس تفتیش میں مصروف ، موقع کا معائنہ کیا گیا ،ملک طاہر گزشتہ ادورا میں کینٹ بورڈ میں کونسلر بھی رہ چکے ہیں،تفتیشی آفیسرتھانہ صدر واہ کینٹ سب انسپکٹر میر عبداللہ کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ براھمہ روڈ المکہ ہوٹل پر دو گروپوں میں کاروباری جرگہ ہورہا تھا ، تلخ کلامی پر بات بڑھی اور فائرنگ شروع کردی گئی،جس کے نتیجے میں ملک طاہر ولد ایوب آف براھمہ قتل ہوگئے ، جبکہ ایک شخص زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا،تاہم کسی بھی ایف آئی آر کا اندراج ابھی نہیں ہوسکا، مقتول ملک طاہر کے لواحقین کا کہنا ہے کہ وہ وکلاء کے مشورے کے بعد مقدمہ کا ندارج کرائیں گے،ملک طاہر کے قتل کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے شہر میں پھیل گئی ، لوگ جوق در جوق ہسپتال پہنچنا شروع ہوگئے ہیں جبکہ تصدیق کے لئے لوگوں نے ٹیلی فون کالوں کا تانتا باندھ رکھا ہے،ملک طاہر آف براھمہ کا شمار پی ٹی آئی کے سرگرم رہنماوں میں ہوتا تھا،


ٹیکسلا:کاروباری لین دین کا تنازعہ فائرنگ کا تبادلہ ملک طاہر جانبحق Reviewed by SKY IRAQ on 21:14:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.