Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

اینڈروئیڈ پر ایپلی کیشن کا نہ چلنا ٹھیک کریں


اینڈروئیڈ ٹیبلیٹس پر اکثر ایپلی کیشنز چلتے چلتے کریش ہو جاتی ہیں، اس کے بعد یہ کام نہیں کرتیں۔ انھیں ری انسٹال کر لینے سے بھی مسئلہ حل نہیں ہوتا۔ جب بھی اس ایپلی کیشن کو چلائیں تو ایرر ملتا ہے کہ:
“Unfortunately (your app) has stopped.”
عام طور پر صارفین کسی بھی ایپلی کیشن کا یہ ایرر ٹھیک کرنے کے لیے اسے اَن انسٹال کر کے دوبارہ انسٹال کرتے ہیں لیکن یہ عمل بے سود ثابت ہوتا ہے۔ اکثر یہ ایرر اس وقت آتا ہے جب ایپلی کیشن اپ گریڈ ہوتی ہے۔ اس مسئلے کو ٹھیک کرنے کے لیے چند کارآمد طریقے موجود ہیں۔
پہلا طریقہ تو یہ ہے کہ ایپلی کیشن کا ڈیٹا اور کیشے صاف کر دیا جائے۔جیسے آپ کا ویب براؤزر ویب سائٹ کی فائلز کو عارضی طور پر اپنے پاس محفوظ کر لیتا ہے تاکہ وہ ویب سائٹ دوبارہ جلدی کھل سکیں اسی طرح آپ کا فون بھی ایپلی کیشن کی فائلز کو جمع کرتا رہتا ہے۔ ان فائلز کی صفائی سے اکثر یہ مسئلہ ٹھیک ہو جاتا ہے لیکن اس طرح ہو سکتا ہے کہ آپ کو ایپلی کیشن میں دوبارہ لاگ اِن ہونا پڑے، اس کی ساری سیٹنگز ختم ہو جائیں وغیرہ۔ یوں سمجھیں کہ ایپلی کیشن کا ڈیٹا اور کیشے صاف کرنا ایسے ہی ہے جیسے ایپلی کیشن کو ری انسٹال کرنا، فرق صرف یہ ہے کہ کیشے صاف کرنے میں وقت کم لگتا ہے، جب کہ ایپلی کیشن کو ری انسٹال کرنے میں وقت لگتا ہے۔
بہرحال اس کے لیے آپ اپنے فون کی سیٹنگز میں سے ’’ایپلی کیشن منیجر‘‘ میں آجائیں۔ ایپلی کیشن منیجر میں جو ایپلی کیشن مسئلہ کر رہی ہو اس میں آجائیں۔
یہاں آپ دیکھیں گے کہ ’’کلیئر ڈیٹا‘‘ اور ’’کلیئر کیشے‘‘ کے آپشنز موجود ہیں۔ ان پر کلک کرنے سے آپ یہ کام کر سکتے ہیں۔
clear-aap-cache-settings
یہ صفائی کرنے کے بعد دوبارہ ایپلی کیشن کو چلا کر دیکھیں، اب اسے صحیح طریقے سے چلنا چاہیے لیکن اگر ایسا نہ ہو تو سمجھ لیں کہ ایپلی کیشن کا یہ ورژن آپ کی ڈیوائس میں نہیں چل پا رہا۔ اب ہمیں اس ایپلی کیشن کا پچھلا یعنی پرانا ورژن انسٹال کرنا ہو گا۔
اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کے ساتھ ساتھ یہ مسئلہ کمپیوٹر پر بھی آتا رہتا ہے اس لیے آپ اس بہترین ویب سائٹ کو نوٹ رکھیں:
uptodown.comuptodown
اس ویب سائٹ پر ونڈوز، میک، اوبنٹو، اینڈروئیڈ اور آئی فون کی ایپلی کیشنز کے پرانے ورژنز محفوظ رکھے جاتے ہیں۔ مثلاً اسکائپ موجودہ اینڈروئیڈ ورژن 5.2 آپ کے پاس نہیں چل رہا تو اس ویب سائٹ سے آپ اسکائپ کا کوئی پرانا ورژن جیسے 5.1 یا 4.5 ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کر سکتے ہیں۔

اینڈروئیڈ پر ایپلی کیشن کا نہ چلنا ٹھیک کریں Reviewed by SKY IRAQ on 03:26:00 Rating: 5

1 comment:

  1. Your article is very useful. Every day your diary inspire ME nice deal} and helped to develop one thing new like I actually have developed a replacement app shadow fight 3 apk download for android this is often great and nice-feeling.Thanks for the awing posts, please keep updated often.

    ReplyDelete

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.