کرسچین ہسپتال ٹیکسلا میں میڈیکل سٹور کھول دیئے گئے
کرسچین ہسپتال ٹیکسلا میں میڈیکل سٹور کھول دیئے گئے، فارمیسی کا سسٹم بحال ، ادویات کی سٹوریج کے لئے مطلوبہ ٹمریچر کا بندوبست کرلیا گیا،گزشتہ روز کرسچین ہسپتال ٹیکسلا میں میڈیکل سٹور کی افتتاحی تقریب میں ڈرگ انسپکٹر ٹیکسلا ارشد اعوان، سابق ایم پی اے ملک عمر فاروق ، ڈائریکٹر کرسچین ہسپتال ڈاکٹر اشک ناز ،ایم ایس سول ہپستال ٹیکسلا ڈاکٹر شاہد،و دیگر شریک تھے،تقریب سے خطاب کرے ہوئے ڈائریکٹر ڈاکٹر اشک ناز کا کہنا تھا کہ ڈرگ انسپکٹر کی ہدائت پر ہسپتال میں فارماسسٹ مقرر کردیا گیا ہے جبکہ دیگر معاملات میں بھی ڈرگ انسپکٹر انکی مکمل رہنمائی کر رہے ہیں ،ہسپتال کے فارمیسی سمیت مختلف شعبہ جات کو اپ گریٹ کیا گیا ہے ،ڈرگ انسپکٹرملک ارشد اعوان کا کہنا تھا کہ قانون پر عملدرآمد ہماری بنیادی ذمہ داری ہے،پنجاب حکومت کے ڈرگ ایکٹ کے تحت تمام امور سر انجام دیئے جارہے ہیں، کوالٹی پر کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا ،بغیر وارنٹی ادویات کی فروخت پر قانون حرکت میں آئے گا،ادہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈرگ انسپکٹر کا کہنا تھا کہ ایس او پی کے تحت کرسچین ہسپتال میں پانچ فارماسسٹ ہونے چاہیں ،کیونکہ پچاس بستروں کے ہپستال کے لئے ایک فارمسسٹ جبکہ کرسچین ہسپتال میں ڈھائی سو بستروں کا ہسپتال ہے جس کے لئے پانچ فارماسسٹ ضروری ہیں تاہم ہسپتال انتظامیہ کی ہر ممکن رہنمائی کی جائے گی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے ملک عمر فاروق نے کہا کہ کرسچین ہسپتال لوگوں کی خدمت کا کام کر رہا ہے ،تقریب کے اختتام پر ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے کیک بھی کاٹا گیا ،تقریب میں ہسپتال کا میڈیکل سٹاف سمیت مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ صوفیان مسعود،ڈاکٹرڈینئیل ،سول ہسپتال کے ڈاکٹرز بھی موجود تھے
کرسچین ہسپتال ٹیکسلا میں میڈیکل سٹور کھول دیئے گئے
Reviewed by SKY IRAQ
on
23:58:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
23:58:00
Rating:

No comments: