اسلام آباد : معروف صحافی مبشر لقمان نے ’بول‘ سے علیحدگی اختیار کر لی۔
پاکستان کے معروف صحافی مبشر لقمان نے ”بول“ ٹی وی چینل سے علیحدگی اختیار کر لی. تفصیلات کے مطابق مبشر لقمان نے ”بول“ ٹی وی چینل تب جوائن کیا جب تمام صحافی بول کے جعلی ڈگری سکینڈل کے باعث اس سے علیحدگی اختیار کر چکے تھے. اسی دوران مبشر لقمان نے اس ڈوبتی کشتی کو سہارا دینے کے لیے اپنی ”کھرا سچ“ کی ٹیم کے ساتھ بول چینل پر ”میری جنگ“ پروگرام شروع کیا. تاہم مبشر لقمان کے قریبی ذرائع کے مطابق بول نیٹ ورک کی جانب سے گذشتہ 4 ماہ سے مبشر لقمان اور ان کی ٹیم کو تنخواہیں نہیں دی گئیں جس کے باعث مبشر لقمان نے بول چینل سے علیحدگی کا فیصلہ کیا. جبکہ اس فیصلے کا باقاعدہ اعلان بھی جلد ہی کیا جائے گا. مبشر لقمان بول چینل کے بعد اب چینل 24 کے ساتھ کام کریں گے. واضح رہے کہ مبشر لقمان اس سے قبل اے آر وائی نیوز، ایکسپریس نیوز اور نوائے وقت گروپ کے ساتھ کام کر چکے ہیں
اسلام آباد : معروف صحافی مبشر لقمان نے ’بول‘ سے علیحدگی اختیار کر لی۔
Reviewed by SKY IRAQ
on
13:52:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
13:52:00
Rating:

No comments: