Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

سلمان خان اور ڈائریکٹر مشکل میں…!!!

                                           


پاکستان کے نامور قوال امجد صابری نے بالی ووڈ فلم ”بجرنگی بھائی جان “میں بغیر اجازت کے ان کے والد کی قوالی شامل کرنے پر ہدایتکار کبیر خان اور اداکار سلمان خان کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کرادی ۔امجد صابری نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ سلمان خان نے فلم ”بجرنگی بھائی جان “میں بغیر اجازت کے قوالی بھردو جھولی میری یا محمد شامل کی جس پر ان کے خلاف بھارت کی عدالت میں درخواست دائر کرائی تھی۔ مقدمے کے بعد بھارت کی جانب سے نوٹس ملا ہے کہ یہ بات ثابت کی جائے یہ قوالی آپ کے والد کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”بجرنگی بھائی جان “میں قوالی عدنان سمیع خان نے گائی اورسلمان خان پرپکچرائز کی گئی، پاکستان اور بھارت کا ہرفرد جانتا ہے کہ یہ قوالی میرے والد نے پیش کی تھی۔امجد صابری کا کہنا تھا کہ بھارت کے ویزے کیلئے درخواست دے دی ہے، ویزہ ملنے پر فلم کے ڈائریکٹر کبیر خان اور اداکار سلمان خان سے اس معاملے پر بات ہوگی۔

سلمان خان اور ڈائریکٹر مشکل میں…!!! Reviewed by SKY IRAQ on 13:47:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.