ٹیکسلا میں مختلف واقعات ،حادثات تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے
ٹیکسلا میں مختلف واقعات ،حادثات تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے،ایوب نامی شخص کو دشمنوں نے چھریاں اور ٹوکے مار کر سر بازار ہلاک کر دیا،فیصل نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر زندگی کا خاتمہ کر لیا،فرمان نامی نوجوان موٹر سائیکل حادثے میں چل بسا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایوب ولد میراں بخش گجرسکنہ نون غازی، ایک مقدمے کے سلسلے میں ٹیکسلا کچہری سے تاریخ بھگت کر گھر کے لئے نکلا تو تاک میں بیٹھے مخالفین نے اس پر حملہ کر دیا چھریاں اور ٹوکوں سے شدید زخمی ہو کر ایوب گر پڑا تو قاتلوں نے درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سر بازار ایوب کو ڈنڈوں سوٹو ں سے اس وقت تک مارتے رہے جب تک ا یوب کی سانس نہیں نکل گئی پولیس نے اطلاع ملنے پر نعش قبضے میں لیکر سول ہسپتال ٹیکسلا پہنچائی اور پوسٹمارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی اور مقدمہ درج کر کے قاتلوںکی تلاش شروع کر دی،دوسرے واقعہ میں فیصل نامی نوجوان سکنہ2/Fواہ نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا پولیس نے نعش قبضے میں لیکر سول ہسپتال سے پوسٹمارٹم کروا کر ورثاءکے حوالے کر دی اور خود کشی کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی، تیسرے حادثے میں فرمان نامی نوجوان موٹر سائیکل پر ایچ ایم سی روڈ پر جارہا تھا کہ رات کی تاریکی میں ایک بغیر لائٹ کے سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار سے ٹکرا کر بری طرح زخمی ہو گیا جسے پہلے ٹی ایچ کیو ٹیکسلا اور بعد ازاں پی او ایف ہسپتال پہنچایا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہو راستے میں ہی دم توڑ گیا،فرمان سکنہ خیبر ایجنسی حال مقیم گلی نمبر17ماڈل ٹاﺅن ٹیکسلا میں رہتا تھا اور اسکا والد ملک سے باہر ہے ماں باپ کا اکلوتا بیٹا تھا متوفی کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی
ٹیکسلا میں مختلف واقعات ،حادثات تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے
Reviewed by SKY IRAQ
on
02:49:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
02:49:00
Rating:

No comments: