حضرو قتل کیس
تین روز قبل صبح سویرے حضرو پولیس کو اطلاع ملی کہ تھانہ حضرو رقبہ لکوڑی نزد موٹر وے ایک شخص کی نعش پڑی ہے اطلاع پا کر ڈی ایس پی حضرو سرکل اصضر چانڈیو،SHO ہمراہ نفر ی اورکیس کے انوسٹی گیشن آفیسر انجم سہیل جاۓ وقوعہ پر پہنچے اور تحقیقات کا آغاز کیا ہم بھی اس اطلاع پر حضرو پہنچے نعش پوسٹمارٹم کیلیے حضرو ہسپتال منتقل کی گئی مگر بے دردی سےقتل ہونیوالے اس نوجوان کی شناخت کے حوالے سے کو ئ پیش رفت نہ ہو پا رہی تھی میڈیا کے زریعے نعش کے تصویر والے اشتہارات شائع کراۓ گئےمیں اپنے ایک صحافی بھائ کے ہمراہ مزید انفارمیشن لینے کے لیے ڈی ایس پی حضرو سرکل اصضر چانڈیو کے آفس پہنچا تو ڈی ایس پی SHO حضرو حاجی اعظم اور SHOرنگو عاطف سے اس قتل کیس بارے گفت و شنید میں مصروف تھے ہم نے انکی گفتگو ختم ہونے تک خاموشی اختیا ر کیے رکھی اور جو گفتگو ڈی ایس پی حضرو سرکل اصضر چانڈیو نے SHOصاحبان سے کی
اس گفت و شنید نے مجھے متاثر کیا
سو میں نے فیصلہ کیا کہ ہم نے عوام کے ساتھ پولیس کے نامناسب رویہ کی داستانیں تو لکھیں مگر اچھے فرض شناس پولیس افسران کی حوصلہ افزائ نہ کی گئی. کیونکہ آنکھوں دیکھا حال تک رسائ کم رہی ہوا کچھ یوں کہ اس اندھے قتل کیس کی تفتیش ڈی ایس پی اس انداز اور پریشانی سے کر رہے تھے
قارئین کرا م یقین جانیے مجھے بڑی حیرت ہوئ کیونکہ پولیس افسران سخت مزاج اور سخت دل ہوتے ہیں مگر اس ڈی ایس پی میں مجھے خدا ترسی کی جھلک نظر آئ کیونکہ ہم نےاپنے 20سالہ صحافی سفر میں بڑے افسران کو دیکھا جنہوں نے واردات کے موقع پر جاۓ وقوعہ کا دورہ کیا فوٹو سیشن ہوا اور چلتے بنے باقی جانے متعلقہ تھانہ پولیس مگر اس DSP میں کچھ الگ سے نظر آیا اس ڈی ایس پی نے ایک گھنٹے تک موبائل فون کانوں سے لگاۓ رکھا نعش کی شناخت کے لیےکبھی اسلام آباد نادرہ آفس کبھی میڈیا تو کبھی کسی اور سے گفتگو ایسے لگ رہا تھا جیسے انکا اپنا قتل ہوا ہو رب کائنات ہر پولیس افسر میں دُکھی انسانیت کیلیے تڑپ اور جذبہ پیدا کرۓ جو ہم نےDSPحضرو اصغر چانڈیو میں دیکھا بات مختصر ڈی ایس پی اصغر چانڈیو کی محنت رنگ لائ اور نادرہ ٹیم نے نعش کے فنگر پرنٹ لیکر بروقت مکمل ڈیٹا پولیس کو دیا تو نوجوان کا نام رشید سکناۓ او گئی مانسہر ہ شناخت ہوئ اس دوران میڈیا کا تعاون بھی پولیس کے ساتھ رہاورثا اطلاع ملنے پرحضرو پہنچے اور امانتا دفن اپنے بچے رشید کی نعش قبرکشائ کے بعد آبائ علاقہ کو نم آنکھوں اور سوالیہ نظروں سے روانہ ہوۓ کہ پولیس انکے پیارے کو بے دردی سےقتل کرنیوالے ملزمان تک پہنچ کر انہیں قانونی شکنجےتک پہنچاۓ گی مقدمہ درج ہو چکا حضرو سرکل میں جتنے بھی اندھے قتل کےواقعات ہوۓ ان میں قاتلوں کو بے نقاب کرکے قانونی کٹہرے میں کھڑا کرنے بارے DSPحضرو اور انکی ٹیم کی کاوشئیں قابل ستائش ہیں اب آگے دیکھنا ہے کہ اندھے قتل واقعات میں ملوث ملزمان تک پولیس پہنچنے میں کتنی جلدی یا کتنی دیر کرتی ہے حضرو پولیس پر ان کیسوں کے حوالے سےسب کی نظریں جمی ہیں توقع ہے جلد ڈی ایس پی حضرو اور انکی ٹیم اندھے قتل کیس کے حوالے اپنا مشن مکمل کرتے ہوۓ ظالموں کو قانونی شکنجے میں لے آے گی دلی دعا ہے اللہ انکو کامیابیاں دے۔
حضرو قتل کیس
Reviewed by Voice of Taxila News
on
10:51:00
Rating:
No comments: