Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

آئی ایم ایف کی شرط ، بجلی کی قیمت میں اضافہ ہونے کا امکان

اسلام آباد 
:آئی ایم ایف سے طے ہونے والے معاہدے کے بعد مہنگائی میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے بجلی کے نرخ بڑھانے کی حامی بھرلی ہے جس کے تحت بجلی کے نرخ 2 روپے 60 پیسے فی یونٹ تک بڑھنے کا امکان ہے۔ بجلی کے نرخ 2 قسطوں میں بڑھائے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں نرخ یکم جولائی سے ایک روپے 30 پیسے بڑھنے کا امکان ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں بجلی کے فی یونٹ نرخ یکم ستمبر سے ایک روپے 30 پیسے بڑھنے کا امکان ہے۔
حکومتی اقدام سے قومی خزانے پر سبسڈی کی مد میں دیئے جانے والے 200 ارب روپے کا بوجھ کم ہوگا۔ نئے ٹریف میں فی یونٹ 12.98 پیسے سے 15.58 پر آجائے گا، حکومت نے آئی ایم ایف کو سرکولر ڈیٹ کم کرنے کی بھی یقین دہانی بھی کروائی ہے، حکومت لائن لاسز، چوری، ڈسٹری بیوشن کو بھی بہتر بناواضح رہے کہ دوسری جانب یہ اطلاعات بھی ہیں کہ پاکستان، آئی ایم ایف معاہدے کے تحت ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا، ڈالر 200 روپے کی سطح تک جا سکتا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان، آئی ایم ایف معاہدے کے تحت ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان، آئی ایم ایف معاہدے کے تحت ڈالر 200 روپے کی سطح تک جا سکتا ہے۔ جبکہ پیر کے روز پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں ایک ہی دن میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔ یہ اضافہ عندیہ ہے کہ ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا۔ ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے طے پانے والے معاہدے کی روشنی میں عوام مزید مہنگائی کے لیے تیار ہو جائیں جبکہ عوام نے حکومت سے مہنگائی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ئے گی۔
آئی ایم ایف کی شرط ، بجلی کی قیمت میں اضافہ ہونے کا امکان Reviewed by Voice of Taxila News on 11:24:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.