اسلام آباد : ٹریفک پولیس کی مثالی فرض شناسی حادثے کو سانحہ میں بدلنے سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا،
اسلام آباد(وائس آف ٹیکسلا / سید قمر عباس ) ٹریفک پولیس کی مثالی فرض شناسی حادثے کو سانحہ میں بدلنے سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا،حادثہ گاڑی کا اگلا دایاں ٹائر پھٹنے سے پیش آیا اسلام آباد ٹریفک پولیس نے حادثہ میں زخمی نوجوان کو موت کے منہ سے نکالا فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا، نئی زندگی پانے والاعلی خاور نامی نوجوان امریکہ میں زیر تعلیم ہے ڈی آئی جی سکیورٹی، ایس ایس پی ٹریفک اور ایس پی ٹریفک خالد رشید نے ٹریفک ٹیم کوخراج تحسین پیش کیا اور تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دیئے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مارگلہ روڈ F/10-2پر گاڑی نمبر HV 567ہنڈا سوک جس کو علی خاور نامی نوجوان چلا رہا تھا جو کہ امریکہ میں زیر تعلیم ہے اور چھیٹوں پر پاکستان آیا ہوا ہے گاڑی کا اگلادایاں ٹائرپھٹنے کے باعث گاڑی حادثے کا شکار ہوئی حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی کو آگ لگ گئی حادثے کے فوری ایک منٹ بعد ڈیوٹی پر موجود بیٹ انچارج انسپکٹر مختار حسین ہمراہ ٹیم جائے حادثہ پر پہنچے اور اپنی مدد آپ کے تحت دلیری اور ایمانداری سے اپنا فرض نبھاتے ہوئے نوجوان جو کہ بے ہوش گاڑی میں موجود تھا اور سیٹ بیلٹ بھی لگی ہوئی تھی کو فوری طور پر گاڑی سے باہر نکالا اور اسے طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچایا عینی شاہدوں اور نوجوان کے والد محمد خاورکا کہنا ہے کہ اگر ٹریفک پولیس کی ٹیم بر وقت جائے حادثہ پر نہ پہنچتی اور اس دلیری اور ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی نہ کرتی تو یہ حادثہ ایک سانحہ میں بدل جاتا
انکا کہنا ہے کہ جب نوجوان کو گاڑی سے نکالا گیا تو دوسرے لمحے ہی گاڑی میں مزید آگ بھڑک اٹھی DIGسکیورٹی وقار احمد چوہان اور ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید اور ایس پی ٹریفک خالد رشید نے انسپکٹر مختارحسین،ریاض حسین Si، عبدالغفار Asi، حاجی محمد امیر Asi،محمد رمضان Asi، خالد وحید HC، اور کنسٹیبل ملازم حسین کو اس مثالی فرض شناسی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعامات دینے کا اعلان کیا ہے
اسلام آباد : ٹریفک پولیس کی مثالی فرض شناسی حادثے کو سانحہ میں بدلنے سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا،
Reviewed by Voice of Taxila News
on
17:27:00
Rating:
Reviewed by Voice of Taxila News
on
17:27:00
Rating:

No comments: