چھپر ہردو : اٹک بھوئی گاڑ ، پنڈ مہری تا جھاری کَس روڈ کے کناروں پہ شہد کی مکھیوں کا راج
چھپر ہردو (وائس آف ٹیکسلا /سید قمر عباس ) اٹک بھوئی گاڑ پنڈ مہری تا جھاری کَس روڈ کے کناروں پہ شہد کی مکھیوں کا راج مگس بانوں کے ڈبوں سے عوام پریشان ،بچوں اور عورتوں کو مکھیاں کاٹنے لگیں، تفصیلات کے مطابق چھپر ہردو، اٹک بھوئی گاڑ ، پنڈ مہری تا جھاری کَس تمام راستے روڈ کے کنارے مگس بانوں نے ڈھیر جما لیے اور ہر سو شہد کی مکھیوں کا راج ہے ، یہاں تک لوگوں کا روڈ پر چلنا محال ہو گیا،پیدل چلنے والے افراد عورتوں اور سکول جانے والے بچوں کو بھی مکھیاں کاٹنے لگیں ، جس پر علاقہ مکین سراپا احتجاج ہیں ، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہماری اس مصیبت سے جان چھڑائی جائے اور شہد کی مکھیوں کے باکسوں کو باغات یا ایسی جگہوں پر رکھا جائے جہاں لوگوں کی آمدورفت کم ہو ،مصوم بچوں کو مکھیاں کاٹتی ہیں تو ان کی حالت خراب ہو جاتی ہے انتظامیہ سے اپیل ہے کہ ان مگس بانوں کی جگہ تبدیل کروائی جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لیں
چھپر ہردو : اٹک بھوئی گاڑ ، پنڈ مہری تا جھاری کَس روڈ کے کناروں پہ شہد کی مکھیوں کا راج
Reviewed by Voice of Taxila News
on
20:26:00
Rating:
Reviewed by Voice of Taxila News
on
20:26:00
Rating:


No comments: