خصوصی کالم : خدمت خلق خدا سے بڑی کوئی اور عبادت نہیں
خدمت خلق خدا سے بڑی کوئی اور عبادت نہیں
بسا اوقات کچھ شخصیات کے متعلق حیرت ہی نہیں ہوتی بلکہ ایسے لوگوں کے کاموں کی وجہ سے اپنے انسان ہونے کا فخر اور کچھ نیک انسانوں سے متعارف ہونے کی قلبی راحت و خوشی بھی ہوتی ہے۔ کہ آج کے اس مادیت پرستی کے دور میں بھی مخلوق خدا کی صحت جیسی بنیادی ضرورت کی فراہمی کے نام پر بازاری معیشت کی منڈیوں کے ہیلتھ پلازوں میں کھربوں کی سالانہ کمائی کے اس دور میں علاقہ پنج کھٹہ کے مرکزی بازار تربیلا کالونی احاطہ ٹیکسلا کی مین شاہراہ پہ ایک نیک دل انسانیت نواز اور غریب پرور شخص ڈاکٹر سید اسد علی کی صورت میں موجود ہے جو اپنے السید ہسپتال کے پلیٹ فارم سے 1989سے اپنے غریب ہم وطنوں کی مثالی طبی خدمت کا بے لوث فریضہ سر انجام دے رہا ہے اور اسکی مفت طبی خدمات اور بہت ارزاں جدید ترین علاج سے سالانہ ہزاروں ضرورت مند مریض استفادہ کر رہے ہیں میرے علاقہ کی اسخوبصورت ہسپتال کے قیام میں ڈاکٹر سید اسد علی کے والد گرامی مرحوم سید فدا حسین شاہ کی پر خلوص خدمات بھی روشن باب کی حیثیت رکھتی ہیں جنھوں نے اپنے ہونہار بیٹے کے ساتھ ملکر السید ہسپتال جیسے ادارے کو خلوص اور ہمدردی کی ایسی خشتِ اؤل فراہم کر گئے ہیں کہ اُن کے فرزند ارجمند ڈاکٹر سید اسد علی ہسپتال کے ماحول کو آئے روز جدید تقاضوں کے مطابق تبدیل کرنے کے علاوہ علاج کے دیگر بہت سے عمومی اور مخصوص شعبوں تک جدید انداز میں رسائی حاصل کر کے دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروفِ عمل ہیں۔السید ہسپتال دیگر اداروں کے لیے ایک مینارہ نور کی حیثیت رکھتا ہے اس ہسپتال میں شعبہ جات جنرل او۔پی ۔ڈی،دانتوں اورآنکھوں کی بیماریوں ،گائنی،شعبہ جلد ،آرتھوپیڈک،ناک،کان،گلہ(ای این ٹی) چلڈرن وارڈز ، ایکسرے ، ای سی جی اور جدید میڈیکل لیبارٹری کی سہولیات موجود ہیں اس کے علاوہ دکھی انسانیت کے علاج معالجہ کیلئے وطن عزیز پاکستان کے نامور ڈاکٹرز اکثر و بیشتر ایام میں تشریف لا کر مریضوں کا علاج معالجہ و تشخیص و راہنمائی کا فریضہ احسن طریق سے انجام دے کر انسانیت کی بھلائی میں اپنا اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ڈاکٹر سید اسد علی نے اپنے والد گرامی کے ایصال ثواب کے لیے سید فدا حسین شاہ میموریل ٹرسٹ قائم کر رکھا ہے اس ٹرسٹ کے زیر اہتمام کم و بیش 30,000 تیس ہزار ایسے نادار اور غریب مریض رجسٹرڈ ہیں وہ جب چاہیں آکر علاج و معالجہ کی مفت سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔گذشتہ دنوں اسی ٹرسٹ کے تحت واہ چھاؤنی کے مشہور آئی سرجن ڈاکٹر میجر (ر) تنویر اظہر نے ایک آئی کیمپ کا انعقاد کیا جس سے تقریباً 650مریضوں نے مفت معائنہ کے علاوہعینکیں اور دیگر ادویات مفت حاصل کیں۔اُسی روز عالمی نرسنگ ڈے کے حوالے سے بھی پاکستان یوتھ لیگ واہ چھاؤنی کے صدر عابد حسین کی خصوصی شفقت سے ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں علاقہ بھر کی معزز و سماجی شخصیات جن میں چودھری ظہیر اختر،عرفان خان ایڈوکیٹ،محمد اجمل خان تنولی،سید مہتاب شاہ،امیر مختیار،علام الدین،ملک ایاز محمود،حاجی فردوس خان،حاجی ممتاز خان،حاجی عبدالقدیم خان،مولٰناعاصم سعید،طارق شاہ،طارق محمود حطار اور راقم کے شاگرد رشید عاصم خان چےئرمین ویلج کونسل حطار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جہاں دنیا بھر کی نرسوں کو اُن کے یوم پر ہدیہ تبریک پیش کیا وہاں پر ڈاکٹر سید اسد علی کی طبی و سماجی اور راقم کی تعلیمی خدمات کے عوض علاقہ پنج کٹھہ کی پہچان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان دو حضرات کی خدمات پہ علاقہ بھر انھیں نہ صرف سلام پیش کرتا ہے بلکہ یہ دونوں حضرات ہمارے علاقہ کی تعلیمی و طبی و سماجی ترقی کے ہیرو ہیں ان کی خدمات کو اللہ تعالیٰ قبول فرمائے صحت و سلامتی سے نوازے اور یوں دونوں حضرات اپنے اپنے میدان میں علاقہ کی دکھی انسانیت کی خدمت اورنسل نو کی آبیاری کرتے رہیں۔قارئین کرام !راقم اور ڈاکٹر سید اسد علی کو کسی بھی نمود و نمائش، صلہ ودنیاوی خوشنودی و جاہ وجلال کی ہرگز ضرورت نہیں بس رب العزت کے حضوریہ دعا ہے کہ ہمیں مزید توفیق و ہمت سے نوازے کہ ہم اپنے علاقہ کے باوفا،غیور اور مردم خیز خطہ کی تعلیمی و طبی آبیاری کرتے رہیں۔آمینڈاکٹر سید اسد علی کی سب سے زیادہ افتخار کارکردگی کی وجہ یہ بھی ہے کہ حکومتی امداد کی بھیساکیوں اور مخیر حضرات کے تعاون کے بغیر دکھی انسانیت کی فلاح کے لیے ہر وقت چوکنا و متحرک رہتے ہیں السید ہسپتال کی تاریخ ایثار و قربانی کے کئی روشن ابواب سے بھری پڑی ہے۔وطن عزیز میں بڑھتی ہوئی غربت اور پھیلتے ہوئے عوامی مسائل کے پیش نظر خدمت خلق کے جذبات سے سر شار ایسے فلاحی اداروں اور ان سے تعاون کرنے والے نیک دل انسان دوست اور غریب پرور لوگوں کی بہت ہی زیادہ ضرورت ہے۔اور حکومتی محکموں اور اداروں میں بڑھتی ہوئی کرپشن اور غفلت کے پیشِ نظر ڈاکٹر سید اسد علی، السید ہسپتال اور سید فدا حسین شاہ میموریل و یلفےئر ٹرسٹ جیسے ادروں اورلوگوں کی ضرورت بڑھتی جا رہی ہے جو خدمتِ خلق کو دنیا کی سب سے بڑی عبادت سمجھتے ہی نہیں بلکہ عملی طور پر ثابت بھی کر رہے ہیں۔
خصوصی کالم : خدمت خلق خدا سے بڑی کوئی اور عبادت نہیں
Reviewed by Voice of Taxila News
on
20:06:00
Rating:
Reviewed by Voice of Taxila News
on
20:06:00
Rating:

No comments: